Showing posts with label توبہ. Show all posts
Showing posts with label توبہ. Show all posts

qatal karne wale shakhs ki sachchi tauba

*​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​🌴 ​•‍━━•••◆◉﷽◉◆•••‍━━•​🌴​*
   
        *📚حـــــــدیثِ رســـولﷺ🌴*

*_✒100 قتل کرنے والے شخص کی سچی توبـــــــــہ🤲🏻💧_*


🎀ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

🔪💥’’ بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جو ننانوے انسان قتل کر چکا تھا پھر وہ مسئلہ دریافت کرنے کے لئے نکلا تو وہ کسی راہب کے پاس آیا اور اس سے مسئلہ دریافت کیا تو اسے کہا : کیا اس کے لئے توبہ کی کوئی گنجائش ہے ؟ اس نے کہا : نہیں ، اس نے اس کو بھی قتل کر ڈالا ، 

💥اور پھر مسئلہ پوچھنے لگا تو کسی آدمی نے اسے بتایا کے فلاں فلاں بستی چلے جاؤ ، (وہ اس طرف چل دیا) لیکن اسے راستے ہی میں موت آ گئی تو اس نے اس وقت اپنا سینہ آگے (بستی) کی طرف بڑھایا ، 

⚡رحمت اور عذاب کے فرشتے اس کے متعلق جھگڑنے لگے تو اللہ نے اس (بستی) کو حکم دیا کہ اس کے قریب ہو جا ، اور اس (بستی کو جدھر سے آ رہا تھا) کو حکم دیا کہ دور ہو جا ، پھر فرمایا : ان دونوں کا درمیانی فاصلہ ناپو ، پس (پیمائش کرنے پر) وہ ایک بالشت برابر اس (بستی) کے قریب پایا گیا (جہاں جا رہا تھا) 

*👈🏻تو اسے بخش دیا گیا💖* 

*✒فــــوائد:*

🌹مسئلہ بیان کرنے والے کو *حـــکمت* سے کام لینا چاہیے-

🌹گناہ چاہے کتنے ہی زیادہ ہو *سچی توبــــہ* گناہوں کو کفارہ ہے-

🌹نیک لوگوں کے ساتھ یا نیک لوگوں کی بستی میں رہنا *رحمـــــت* ہے ،صالحین کے ساتھ رہنے کے سبب بھی اللہ گناہ گار کی توبــــہ قبول کرتے ہیں-

📚مشکاة المصابیح:2327
✾ حکم: صحیح

*​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​​📚🌴⁩┈┈┈┈•✶✾✶•┈┈┈📚🌴​*