🌹مومن مومن کا آئینہ ہے🌹
انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں
کہ
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا
المومن مرآة المومن
📕سلسلہ الصحیحۃ 629 📕
یہ حدیث بڑی مختصر هے مگر بہت ہی جامع هے اللہ کے رسول ﷺ نےاس حدیث میں ایک مومن کو دوسرے مومن کا آئینہ قرار دیا ہے حدیث کو سمجھنے کے لئے آئینے کی خصوصیات کا علم هونا ضروری ہے تاکہ هم اس حديث پرکماحقہ عمل کر سکیں اور اس حديث کے مطابق دوسری مسلمان کیلئے آئینہ ثابت ہو سکیں
1⃣ آدمی جب آئینے کے سامنے کهڑا هوتا هے اپنے چہرے پر کوئی گندگی دیکهتا هے تو فورا اسکو ختم کرتا ہے
اسی طرح اگر کسی مسلمان بهائ کو کوئی دوسرا بهائ نصیحت کرے اچھی بات کی ترغیب دے تو اس پر فوراً عمل کرے اور اگر کوئی برائ یا عیب هے تو اس کو فوراً دور کرنے کی کوشش کرے
2⃣آئینہ کے سامنے فقیر کھڑا ھویا بادشاہ وقت بے خوف وخطر حقیقت کا اظہار کرتا ھے.
ایک مومن کو بھی دوسرے کو برائی سے روکنے میں اور نیکی کا حکم دینے میں کسی سے ڈرنا نہیں چاھئےاور کسی کی شخصیت سے مرعوب ہو کر اس کو منکر کی آزادی نہیں دینی چاہیے.
3⃣آئینہ تب ہی کچھ بولتا ہے جب اس کے سامنے کھڑے ہوتے ھیں بغیر پوچھے کسی کی شہادت نہیں دیتا. ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ شہادت تب دے جب اس سے شہادت طلب کی جاۓ.
4⃣آئینہ منہ کی بات منہ پر ہی کہتا ہےدل میں کچھ نہیں رکھتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ کسی مومن کوغلطی پر مطلع کرنےکےبعد دل میں اسکےخلاف کوبری سوچ نہ رکھے
5⃣آئینہ اسی وقت ہی بولتا ہے جب اس کے سامنے آئیں گے
ایک مومن کو بهی اسی وقت اصلاح کرنی چاہیے جب کوئی اس کی بات سننے اور سمجهنے والا هو بے موقع و محل و وقت ضائع نہ کرے
6⃣آئینہ اسی وقت تک مخاطب رهتا هے جب تک آپ اسکے سامنے کهڑے رهتے هیں
ایک مومن کو بھی چاہیے کہ جب تک لوگ اس کی بات سننے کے خواہش مند ہوں تب تک ان سے مخاطب رہے اور جب لوگ اکتا جائیں تو بات ختم کر دے
7⃣آئینہ آپ کی خامی صرف آپ کو ہی بتاتا هے پیٹھ پیچھے کسی سے نہیں کہتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وه اپنے بهائ کی خامی صرف اسی کو بتائے پیٹھ پیچھے اس کی غیبت نہ کرے
8⃣آئینہ کبھی کسی کے متعلق جهوٹ نہیں بولتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ اپنی بهائ کی متعلقہ بات میں جهوٹ سے مکمل طور پر اجتناب کرے
9⃣آئینہ اچهایاں اور برائیاں دونوں بیان کرتا ہے کسی ایک پر اکتفا نہیں کرتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ جب بهی کسی شخصیت پر تبصرہ کرے تو دونوں پہلوؤں کو سامنے رکهے
🔟آئینہ ہر چیز کو اس کی اصل مقدار و کیفیت میں پیش کرتا ہے مبالغہ آرائی یا تنقص نہیں کرتا ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ ایک مومن کے تعلق سے کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی یا تنقیص سے کام نہ لے
1⃣1⃣آئینہ کسی کا راز دوسرے کو نہیں بتاتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ اپنے بهائ کے رازوں کو راز هی میں رکھے کسی دوسرے کے سامنے بیان نہ کرے
2⃣1⃣آئینےپراگرسونابھی لگادیاجاۓتوآئینہ اپنااصل کام (اصلاح ) سے منہ نہیں موڑتا
اگرکسی مومن کے پاس مال ودولت بھی آجاۓتووه اللہ کے ذکر اور لوگوں کی اصلاح سے اعراض نہیں کرے
3⃣1⃣آئینہ کسی سے حسد نہیںکرتا کہ اسکی صرف خامیوں کوذکر کرےبلکہ خامیوں اور اچھائیوں دونوںکو واضح کرتا ھے
ایک مومن کو بھی اپنے بھائ سےحسدنہیں کرناچاہیےبلکہ اپنےدل کواسکے متعلق صاف رکھے
4⃣1⃣آئینےکے سامنےکتنے لوگ هی کیوں نہ کهڑے هوں وہ آپ کے عیب صرف آپ هی کو بتاتا هے لوگوں میں اس کی تشہیر نہیں کرتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ جس بهائ میں کوئی عیب دیکھے وہ صرف اسی کو بتائے لوگوں کے سامنے اس کو بیان نہ کرے جس سے اس کو شرمندگی و ندامت اٹهانی پڑے
5⃣1⃣آئینہ کا مقصد هر وقت هر کسی کی اصلاح هے
لہٰذا مومن کو بھی چاہیےکہ وہ هر وقت اپنے بهائیوں کی اصلاح کی فکر میں لگا رہے
6⃣1⃣آئینہ باوجود ایک شخص کے عیوب دیکھنے کے اس سے نفرت نہیں کرتا بلکہ اس کے عیوب اسکی اصلاح کے لئے اس کے سامنے نمایاں کرتا رهتا هے
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ جس بهائ میں کوئی عیب دیکھے تو اس کو اس سے دور کرنے کی کوشش کرے اس عیب کی وجہ سے اس سے نفرت نہ رکھے بلکہ پیار اور محبت سے اسکی اصلاح کرے
7⃣1⃣آئینہ جب بهی کسی کی اصلاح کرتا ہے تو لوگ فوراً اس کی بات کو مان لیتے هیں اس کے چهوٹا بڑا سستا مہنگا هونے کی طرف نہیں دیکھتے
لہٰذا ایک مومن کو بھی چاہیےکہ جب بهی کوئی اصلاح کرے تو اس اصلاح کرنے والے کی قدر و منزلت کی طرف نہ دیکھے بلکہ اپنی اصلاح کی فوراً کوشش کرے
8⃣1⃣آئینہ سے انسان کا تعلق صرف ظاہر کی اصلاح کے لئے هوتا هے
جبکہ ایک مومن کا دوسرے سے ظاهری و باطنی اصلاح کے لئے تعلق هونا چاہیے
9⃣1⃣آئینے کو اگر توڑ بهی دیں تو پھر بهی آپ سے نفرت نہیں کرتا بلکہ پہلے سے بڑھ کر آپ کی اصلاح کی فکر میں رهتا هے
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ لوگوں کی تکالیف کی پرواہ نہ کرے بلکہ مرتے دم تک مسلمانوں کی اصلاح کی فکر میں لگا رہے
0⃣2⃣آئینہ کسی کی اصلاح کسی لالچ کی غرض سے نہیں کرتا اور نہ ہی کسی سے طمع کرکهتا هے
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ ایک بهائ کی اصلاح صرف رضائے الہی کے حصول کے لیے کرے کسی لالچ و طمع کی امید نہ رکهے
1⃣2⃣آئینہ صرف اپنے مقصد(اصلاح) سے تعلق رکھتا ہے
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ بهی اپنے مقصد سے هی تعلق رکهے فضولیات و لغویات سے اجتناب کرے
2⃣2⃣آئینے کا کام صرف اصلاح کرنا هے لوگوں کو بتانا هے اس پر عمل کروانا نہیں
لہٰذا داعي کو بھی چاہیےکہ وہ لوگوں کی اصلاح کرتا رهے چاہیے کوئی عمل کرے یا نہ کرے
3⃣2⃣آئینہ کسی شخص کا عیب دیکھ کر اسکو طعن و تشنیع کا نشانہ نہیں بناتا بلک اس کو صرف مطلع کرتا هے
لہٰذا ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ کسی کا عیب دیکھ کر اس کو طعن و تشنیع کا نشانہ نہ بنائے بلکہ فوراً اس کی اصلاح کرے
4⃣2⃣آئینہ کبھی کسی شخص کو ماضی کے عیبوں کا طعنہ نہیں دیتا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ اپنے بهائ کے ماضی کے گناہوں اور غلطیوں کا طعنہ نہ دے
5⃣2⃣آئینہ اپنا هو یا کسی کا جب بهی اس کے سامنے سے گزریں گے وہ آپ کی اصلاح کرے گا
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ جہاں بهی برائ دیکهے تو اس کو فوراً دور کرنے کی کوشش کرے
6⃣2⃣آئینے کے سامنے هم اس لئیے آتے ہیں کہ وہ هماری اصلاح کرے اور اس کیلئے هم خود خوشی سے آتے هیں
ایک مومن کو بھی چاہیےکہ وہ خود دوسرے مسلمان بهائ کے پاس جائے تاکہ اپنے ایمان و دین کی اصلاح کرسکے
اللہ رب العزت هم سب كو اپنی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے
🌼آمین🌼