Showing posts with label miya biwi. Show all posts
Showing posts with label miya biwi. Show all posts

AZdwaji zindagi

*💞ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کے نبوی نسخے اور نصائح:*

*2⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم امی عائشہ رضی اللہ عنہا* کی ران پر سر مبارک رکھ کر سو جایا کرتے تھے.
*بخاری:334  سنن نسائی:338*

*3⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* گھر کے کام کاج میں اپنی بیویوں کا ھاتھ بٹاتے تھے.
*بخاری:676*

*4⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* اپنی بیویوں کی کڑوی کسیلی باتیں اور طرز_عمل خندہ پیشانی سے برداشت کرتے تھے.
*بخاری:2581 اور 4913*

*5⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم امی عائشہ رضی اللہ عنہا* کو Nick Name عائش سے پکارتے تھے.
*بخاری:3768*

*6⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* اپنی بیویوں کی بیماری میں بیمار پرسی کرتے تھے.
*بخاری:4141*

7⃣ایک مرتبہ ایک سفر میں *آپ صلی اللہ علیہ وسلم* کی بیویاں بھی آپ کے ہمراہ تھیں. حدی خوان اونٹوں کو تیز تیز ہانکنے لگا تو آپ نے اسے حکم دیا:
آہستہ چلو, آبگینے/شیشے ٹوٹنے نہ پائیں.
گویا *آپ صلی اللہ علیہ وسلم* نے عورتوں کی نرمی کے لیۓ آبگینے کا استعارہ استعمال کیا.
*بخاری:6149, 6161, 6210, 6211*

*8⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* جب گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے
(تاکہ بیوی کے لیۓ باعث_طہارت ہو)
*مسلم:591*

9⃣برتن میں جس جگہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا ہونٹ لگا کر پانی پیتیں *آپ صلی اللہ علیہ وسلم* بھی اسی جگہ ہونٹ مبارک لگا کر پانی پیتے.
*مسلم:692

1⃣1⃣ ایک مرتبہ عید کے دن *نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے امی عائشہ رضی اللہ عنہا کا دل بہلانے کے لیۓ اپنے جسم مبارک کے پردہ کی اوٹ سے حبشیوں کے کرتب (نیزہ بازی وغیرہ) دکھاۓ.
*مسلم:2064 , 2066*

*2⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے کسی کھانے میں کبھی عیب نہیں نکالا.
*مسلم:5380*

*3⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے کسی بیوی یا خادم کو کبھی نہیں مارا.
*مسلم:6050 ابن ماجہ:1984*

*4⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم امی خدیجہ رضی اللہ عنہا* کی وفات کے بعد بھی ان کی بزرگ سہیلیوں سے حسن_ سلوک فرماتے اور ان کو تحائف بھجواتے.
*ترمذی:2017*

*6⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے تفنن طبع کے لیۓ زندگی میں دو مرتبہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوڑ لگائی.
پہلی مرتبہ امی عائشہ جیت گئیں
اور دوسری مرتبہ *آپ صلی اللہ علیہ وسلم* جیت گئے.
جب *آپ صلی اللہ علیہ وسلم* دوسری بار جیت گئے تو *آپ صلی اللہ علیہ وسلم* نے فرمایا :
عائشہ ! حساب برابر ہو گیا.
*ابوداؤد:2578  السلسلہ الصحیحہ:1945*

7⃣1⃣جب *نبی صلی اللہ علیہ وسلم* کی روح مبارک قبض ہوئی اس وقت آپ کا سر مبارک امی عائشہ کی گود میں تھا.
*بخاری:2741 مسلم:4231*

*🕌نبوی نصیحتیں:*

*1⃣ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*
بیوی بچوں پر خرچ کرنا بھی باعث_ثواب ہے.
*بخاری:55*

2⃣ بیوی کے منہ میں کھانے کا لقمہ ڈالنا بھی باعث_ثواب ہے.
*بخاری:56*

*3⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم* اس بات کو پسند فرماتے کہ مومن اپنی بیوی کے ساتھ ہنسے اور کھیل کود کرے.
*بخاری:6387*

4⃣جو مومن اللہ تعالی اور یوم_آخرت پر یقین رکھتا ہے وہ جب (اپنی بیوی) میں ناپسندیدہ معاملہ دیکھے تو اچھے طریقے سے کہے یا خاموش رہے. عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو توڑ بیٹھو گے, عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو.
*مسلم:3644*

5⃣ آدمی اپنی بیوی سے بغض نہ رکھے کیونکہ اگر اس کی کوئی عادت ناپسند ہو گی تو  کوئی دوسری عادت پسند ہوگی.
*مسلم:3645*

6⃣دنیا کی بہترین متاع نیک بیوی ہے.
*مسلم:3649*

*7⃣ نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے بیوی کی کمزوریاں تلاش کرنے سے منع فرمایا ہے.
*مسلم:4969*

8⃣ تم میں بہتر مومن وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں بہتر ہو.
*ترمذی:1162*

*📜سبب_تالیف:*
اس پوسٹ/میسج کو تالیف/تحریر کرنے کا مقصد درج ذیل حدیث ہے.

شیطان سب سے زیادہ جس بات سے خوش ہوتا ہے وہ میاں بیوی میں تفریق ڈلوانا یعنی *طلاق* دلوانا ہے.
*مسلم:7106*

KYA MAI APNY SHOHER SY ALAG GHAR KA MUTALBA KER SAKTI HOON?

KIA MAI APNY SHOHER SY ALAG GHAR KA MUTALBA KER SAKTI HOON?

Question :
Mery khawand ka bhai shadi ker k hamary sath hamary ghar mai rehna chahta hai, jab k issy maloom hai k mai is k samny chehra nanga nahi kerti, na is k pass bethti hoon aur na kabhi issy dekhti hoon, phir is ny shadi ker li. kia is pas-e-manzar mai tangi halaat ki bina per mera apny khawand alag ghar ka mutalba kerna 2 bhaiyon k dermiyan tafarqa dalny sy ta'abeer to nahi kia jayega? kia aisa mutalba kerna haram hai? is amar ki wazahet zarori hai k mera khawand to yh samjhta hai k donu bhaiyon ka alag alag rehna behter hai, jab k meri saas jo k hamary sath hi rehti hai hamary aik jagah rehny ko pasand kerti hai.
Answer :
In halaat mai agar mukammal perdy aur adam khalwet ka mahool muyassir rahy to saas ki khoshi k liye aik jagah rehna behter hai aur agar aisa mumkin na ho to alag alag rehna behter hai. agar aik bhai ki bivi susti ka muzahirah kerty huway khawand k bhai k sath behijab rehti hai ya woh is k sath ghar mai khalwet apnata hai ya aik bhai dosry ki bivi k muta'aliq gair etmenan bakhsh raviyya apnata hai, is k peechy jata hai, is ki gaflat sy najaiz faidah uthaty huway bagair ejazat is k pass chala jata hai ya kapron k neechy tak dekhny ki koshish kerta hai to aisy halaat mai hum yh samjhty hain k app tangi aur mushaqqat sy bachny k liye khawand sy alag ghar ka mutalba ker sakti hain.
Shaikh ibn Jibreen