Showing posts with label کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کا بیان. Show all posts
Showing posts with label کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کا بیان. Show all posts

کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کا بیان

.                     ·•☆🌍☆•·   ▁▁▂▃★━╯﷽╰━★▃▂▁▁

*📖کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کا بیان*
*✒اقبـــــال کیــلانی حـفظہ اللہ*
*📚✍🏻پوسٹ نمبـــر ②⑦*

*💎پیشکش مجمـــوعہ اللولو والمرجــان💎*

▩═════════════▩

*✿☜الـکـبـائــرُ الـتی تــتـعلقُ بالمُعاشِرَ ۃِ*

*✿☜معاشرت سـے مـتعلق کبــائـر☟🔥*

*①👈🏻ناحــق قتــل کرنا🔪🔥👇🏻*

⚫ *مسئلہ* 1⃣5⃣2⃣ ناحق قتل  کرنے والے کی درج ذیل چار سزائیں ہیں:☟

(1) 🔥ابدی جہنم 
(2) 🔥الله تعالٰی کا غصہ 
(3) 🔥الله تعالٰی کی لعنت 
(4) 🔥عذاب عظیم 

💥وَمَنۡ يَّقۡتُلۡ مُؤۡمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَـنَّمُ خَالِدًا فِيۡهَا وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَلَعَنَهٗ وَاَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِيۡمًا(النساء:93)

*💥"اور جو شخص کسی مومن کو دیدہ دانستہ قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اس پر الله کا غضب  اور ان کی لعنت ہے اور الله نے اس کے لیے بہت بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے-"*

*📝وضاحت:* ابدی قیام سے مراد طویل مدت ہے  جس کا علم الله تعالیٰ  کو ہے  جب تک الله تعالیٰ چاہیں گے وہ جہنم میں رہنے گا " واللہ اعلم بالصواب

⚫ *مسئلہ* 2⃣5⃣2⃣قیامت کے روز حقوق العباد میں سے سب سے پہلے قتل کے مقدمات کا فیصلہ کیا جائے گا⚖🔥☟

💥سیدنا عبدالله بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم  نے فرمایا: *"قیامت کے روز لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا-"*(مسلم)

⚫ *مسئلہ* 3⃣5⃣2⃣قیامت کے روز مقتول اپنے قاتل کو پیشانی کے بالوں سے گھسیٹتے ہوئے الله تعالى کے دربار میں لائے گا🔥☟

💥سیدنا عبد الله بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا *"مقتول قاتل کو قیامت کے روزاس حال میں لائے گا کہ قاتل کی پیشانی اور سر مقتول کے ہاتھ میں ہوں گے اور اس کی رگوں سے تازہ خون بہہ رہا ہوگا - مقتول عرض کرے گا "اے میرے ربّ!  اس آدمی نے مجھے قتل کیا تھا یہاں تک کہ مقتول قاتل کو (گھسیٹتے گھسیٹتے). الله تعالى کے عرش کے قریب لے جائے گا-"*(رواہ ترمذی)

⚫ *مسئلہ* 4⃣5⃣2⃣مقتول قیامت کے دن الله تعالى کی بارگاہ میں قاتل سے جواب طلب کرے گا🔥☟

💥سیدنا جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ فلاں صحابی نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا *" قیامت کے روز مقتول اپنے قاتل کو ساتھ لائے گا اور عرض کرے گا(اے میرے ربّ)!  اس سے پوچھیں کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا؟ " قاتل کہے گا "میں نے اسے فلاں حکمران کی حکومت میں قتل کیا تھا(یعنی اس حکمران کے کہنے پر یا اس حکمران کی مدد کرنے کے لیے قتل کیا تھا)-" حضرت جندب رضی الله عنہ نے راوی کومخاطب کر کے کہا "ناحق قتل کرنے سے بچو(کیونکہ یہ معاف نہیں ہوگا)-"* (نسائی)

⚫ *مسئلہ* 5⃣5⃣2⃣ایک مومن کا ناحق قتل الله تعالى کے نزدیک ساری دنیا کو تباہ کرنے سے بھی بڑا گناہ ہے🔥☟

💥سیدنا براء بن عازب رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہےکہ رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا *" الله کے نزدیک ایک مومن کے ناحق قتل کے مقابلہ میں ساری دنیا کا تباہ ہوجانا معمولی بات ہے-"*(ابن ماجہ)

⚫ *مسئلہ* 6⃣5⃣2⃣ خون ناحق قاتل کی مغفرت میں رکاوٹ بن جاتا ہے🔥⚠☟

💥سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللّٰه عنہ کہتے ہیں کہ رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا" *مومن اپنے دین کے معاملے میں ہمیشہ کشادہ رہتا ہے (یعنی اس کی مغفرت کی بہت امید رہتی ہے) جب تک ناحق خون نہ کرے-"* (رواہ بخاری)

⚫ *مسئلہ* 7⃣5⃣2⃣ خونِ ناحق ،تباہی کا ایک ایسا گڑھا ہے جس میں گرنے کے بعد سلامتی سے نکلنے کی امید نہیں رہتی🔪🔥☟
     
💥سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللّٰه عنہ کہتے ہیں کہ *"خونِ ناحق ہلاکت کا ایسا گڑھا ہے جس میں گرنے کے بعد نکلنے کی امید نہیں رہتی کیونکہ الله سبحانہ و تعالی نے اسے حرام قرار دیا ہے-"*(رواہ بخاری)

⚫ *مسئلہ* 8⃣5⃣2⃣ خونِ ناحق کے بعد نیک اعمال کرنے مشکل ہوجاتے ہیں💥☟

💥سیدنا ابو درداء رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہےکہ رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا *"مومن آدمی ہمیشہ (الله اور ان کے رسول کی اطاعت میں) جلدی کرنے والا اور (الله اور ان کے رسول صلی اللّٰه علیہ وسلم کی اطاعت میں) نیکی کرنے والا ہوتا ہے جب تک ناحق قتل نہ کرے،جب وہ ناحق قتل کرتا ہے تو پھر وہ (نیک اعمال کرنے میں)  سست ہوجاتاہے-"*(رواہ ابو داؤد)

⚫ *مسئلہ* 9⃣5⃣2⃣ جو شخص مسلمان کو ناحق قتل کر کے خوش ہو،الله تعالی اس کی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں فرماتے🚫❌🕌☟

💥سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہےکہ رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا *" جس نے مسلمان کو قتل کرنے پر خوشی محسوس کی الله تعالى اس کی فرض یا نفل کوئی عبادت بھی قبول نہیں فرمائیں گے-"*(ابو داؤد)

⚫ *مسئلہ* 0⃣6⃣2⃣ مومن کا ناحق قتل بھی شرک یا کفر کی طرح ناقابل معافی جرم ہے🔥☟
   
💥سیدنا ابو درداء رضی اللّٰه عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہےکہ *"الله کے ہاں ہر گناہ کی معافی کی امید کی جاسکتی ہے سوائے اُس کے جو شرک کی حالت میں مرایا وہ مسلمان جس نے جان بوجھ کرکسی مسلمان کو قتل کیا-"*(ابو داؤد)

💥سیدنا معاویہ رضی اللّٰه عنہ کہتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہےکہ *"ممکن ہے کہ الله تعالى ہر گناہ معاف فرمادیں سوائے اس آدمی کے جس نے عمداً مومن کو قتل کیا اور اس آدمی کے جو کفر کی حالت میں مرا-"*(رواہ نسائی) 

*📝وضاحت:-* اگر مشرک یا قاتل مرنے سے پہلے توبہ کرلیں تو اس صورت میں مغفرت کی یقیناً امید ہے اگر توبہ کے بغیر مرجائیں تو مغفرے کی امید نہیں ہے-

⚫ *مسئلہ* 1⃣6⃣2⃣ ناحق قتل میں پہل کرنے کے بعد جتنے انتقامی قتل ہوں گے ان سب کا گناہ قتل میں پہل کرنے والے کو بھی ہوگا اور دوسرے قاتلوں کو بھی ہوگا🔥🔫🔪☟

💥سیدنا عبد الله بن مسعود رضی اللّٰه عنہ کہتے ہیں رسول الله صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا *" جب کوئی شخص ظلماً کسی کو قتل کرتاہے تو آدم علیہ السلام کے پہلے بیٹے (قابیل) پر بھی اس قتل کاگناہ آتا ہے کیونکہ اس نے سب سے پہلے قتل کی ابتداء کی-"*( رواہ مسلم)

⚫ *مسئلہ* 2⃣6⃣2⃣ ناحق قتل کرنے والے کو جہنم کی آگ کے گرم ترین عذاب میں مبتلا کیا جائے گا♨🔥☟

💥سیدنا ابو سعید رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا" *جہنم سے ایک گردن ظاہر ہوگی جو کلام کرے گی اور کہے گی آج میں تین آدمیوں پر (شدید عذاب دینے کے لیئے) مسلط کی گئی ہوں::* 

*(1)حق سے دشمنی رکھنے والا سرکش*
*(2)الله کے ساتھ کسی دوسرے کو الٰہ جاننے والا*
*(3) ناحق قتل کرنے والا*

*🔥جہنم انہیں گھسیٹ کر شدید گرم حصہ میں پھینک ڈالے گی-"*(رواہ طبرانی)

⚫ *مسئلہ* 3⃣6⃣2⃣ مومن آدمی کے خون ناحق کو حق سمجھ کر قتل کرنا کُفر ہے🔥☟
      
💥سیدنا عبد الله بن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا *" میری وفات کے بعد ایک دوسرے کو قتل کر کے کافر نہ بن جانا-"*(بخاری)  
 
═════════════𖣔
*📜☜ ســـلســلہ حاصل کرنے کیلئے ربط کریں*
📱+917330359477

╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟  ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔🔥