السلام عليكم ورحمة الله و بركاته
❓عورتیں غیر محرموں کے سامنے کیسا لباس پہنیں؟
عورت لفظ عربی زبان کے لفظ عورة سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے ہر ایسا گھر یا جگہ جس میں خلل یا نقص کے سبب دشمن کے داخلے کا خطرہ ہو۔
اس کے اصطلاحی معنی شرمگاہ یا چھپانے کی چیز کے ہیں۔
⬅ نبی ﷺ نے فرمایا: عورت عورہ ہے۔
رواہ ترمذی(1173) صححہ البانی
یعنی عورت چھپانے کی چیز ہے۔ اس میں عورت کا چھرہ، ہاتھ اور پیر سب شامل ہیں اور ان سب کو چھپانا واجب ہے۔
⬅ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُن (سورة النور : ٣١)
اللہ رب العالمین نے عورتوں کو اپنی زینت چھپانے کا صریح حکم دیا ہے۔
⬅ عورتوں کے جو کپڑے سادہ نہیں ہیں وہ بھی ان کی زینت ہیں اور ان کو چھپانا بھی لازمی ہے اور اس کیلیئے سادہ عبایہ(برقع) بہترین ہے۔ ایسا عبایہ جو تنگ ہو، یا اس پر ڈیزائن ہو، یا اس کا رنگ سادہ نہ ہو، یا کسی بھی طرح نظروں کو مائل کرتا ہو مناسب نہیں ہے۔
آخر میں تمام خواتین سے گزارش اور التجا ہے اللہ کا خوف کریں۔ فتوں کے دور میں اللہ کی حدود کا لحاظ کریں کیونکہ اللہ کا عذاب بہت شدید ہے۔
اللہ سب کو توفیق دے اور فتنوں سے بچائے۔
MAKTABA al FURQAN SAMI Gujarat 9998561553
No comments:
Post a Comment