جنت کی ضمانت والے اعمال
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کو اپنا معمول بنا لیا تو اس کے جنت میں داخل ہونے میں صرف ایک ہی رکاوٹ ہے اور وہ اس کی موت ہے۔ [صحیح مسلم]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مجھے اپنی شرم گاہ اور زبان دو چیزوں کی حفاظت کی ذمہ داری دیتا ہے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہو۔ [صحیح بخاری]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے مسلمانوں کے رستے میں ایک کانٹے دار شاخ کو دیکھا تو اس نے کہا کہ اللہ کی قسم میں اسے مسلمانوں کے رستے سے صاف کر دوں گا تا کہ کسی مسلمان کو تکلیف نہ ہو تو اللہ نے اس عمل پر اس کو جنت میں داخل کر دیا۔ [صحیح مسلم]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس شخص کو جنت کے کنارے گھر کی بشارت دیتا ہوں کہ جو جھگڑا چھوڑ دے چاہے اپنے آپ کو حق پر سمجھتا ہو۔ اور اس کو جنت کے وسط میں گھر کی بشارت دیتا ہو جو جھوٹ کو چھوڑ دے چاہے مزاح میں ہی کیوں نہ ہو۔ اور اس شخص کو جنت کے اعلی درجوں میں گھر کی بشارت دیتا ہو کہ جو اپنے اخلاق کو بلند کر لے۔ [سنن ابو داود]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح کے وقت یقین کے ساتھ ایک مرتبہ سید الاستغفار پڑھ لے اور اس دن میں اس کی وفات ہو جائے تو وہ جنتی ہے اور اگر شام میں یقین کے ساتھ پڑھ لے اور اس رات میں اس کی وفات ہو جائے تو وہ جنتی ہے۔ [صحیح بخاری]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مقبول حج کی جزا جنت ہے۔ [مسند احمد]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایک ساتھ ہوں گے۔ [صحیح بخاری]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ [سنن ابو داود]
No comments:
Post a Comment