بسم الله الرحمن الرحيم وبه نستعين
*زنا کے اسباب*
*ازقلم:عبیداللہ بن شفیق الرحمٰن اعظمی محمدی مہسلہ*
زنا کی حرمت ومضرت ہر مذہب اور دھرم میں مُسلم ہے، اور اس کے متعلق آپ نے دسیوں بار سنا اور پڑھنا ہوگا کہ زنا یہ دین، دنیا، آخرت، جان ومال اور عزت وآبرو کی ہلاکت وتباہی کا بہت بڑا ذریعہ ہے، لیکن اس کے باوجود بھی زنا کے واردات روز بروز بڑھتے ہی جا رہے ہیں، معصوم اور نابالغ بچیوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی اور قتل کے حادثات میں شب و روز اضافہ ہوتا ہی چلا جارہا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم زنا کی حرمت ومضرت کو تو سمجھتے ہیں، لیکن زنا کے اسباب وعوامل پر گہری نظر نہیں رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں آج بےحیائی اور بدکاری کا دور دورہ ہے-
قارئین کرام! آئیے آج سرسری طور پر زنا کے اسباب وعوامل کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں تاکہ ہم سب زنا کے چور دروازوں کو اچھی طرح بھانپ لیں پھر ان سے بچنے کی بھر پور کوشش کریں اور شیطان کو بہکانے اور گمراہ کرنے کا موقع خود فراہم نہ کریں، وباللہ التوفيق-
*زنا کے چند اسباب درج ذیل ہیں:*
(1) مردوزن کا اختلاط ہونا (2) عورت کا حجاب اور نقاب کا نہ لگانا (3) مخلوط تعلیم یعنی ایک ساتھ لڑکے لڑکی کا پڑھنا لکھنا (4) بغیر محرم کے عورت کا اپنے گھر سے باہر سفر پر نکلنا (5) شادی لیٹ سے کرنا (6) جدید وسائل کا ناجائز استعمال کرنا جیسے موبائل، اور انٹرنیٹ وغیرہ کا غلط استعمال کرنا (7) عورت کا گھر سے بےپردہ خوشبو لگا کر نکلنا (8) عورت کا اجنبی مرد کو اور مرد کا اجنبی عورت کو دیکھنا (9) بیوی کا اپنے شوہر کو ایک سے زائد چار شادی کرنے پر سخت پابندی لگانا (10) بنا ضرورت عام راستوں پر بیٹھنا (11) ایمان اور تقوی کی کمزوری (12) زوجین کا حق زوجیت کی ادائیگی میں خیانت کرنا (13) بےغیرت اور بےحیا نوجوانوں کی صحبت اختیار کرنا (14) فحش میگزین اور مجلات کا مطالعہ کرنا (15) نیم برہنہ تصاویر کا مشاہدہ کرنا (16) فحش فلم دیکھنا (17) گانے اور میوزک کا رسیا ہونا (18) نشہ آور اشیاء کا استعمال کرنا (19) سیر وسیاحت کے لیے اپنی اولاد کو بالکل آزاد چھوڑ دینا (20) پیسہ کمانے کے لیے عورتوں اور بچیوں کو دکان پر مقرر کرنا (21) آخرت کے حساب وكتاب اور آتش دوزخ سے بےخبر اور بےفکر رہنا (22) غیر محارم سے خلوت میں ملنا جلنا (23) عورت کا اجنبی مردوں سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا (24) شرعی قانون (شرعی حدود) کا نفاذ نہ ہونا (25) اپنی اولاد کو دینی تعلیم سے دور رکھنا اور ان کے اندر دینی مزاج نہ پیدا کرنا وغیرہ وغیرہ-
یہ زنا کے چند محرک اسباب ہیں اگر ہم نے ان سے دوری اختیار کی تو زنا سے بچنا ہم سبھوں کے لیے نہایت آسان ہو جائے گا، رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ ہم جمیع مسلمانوں کو زنا سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
*ابوعبداللہ اعظمی
ZINA KE ASBAB
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment