بیماری کو بھی اللہ کی نعمت سمجھیں اور اللہ کی طرف لوٹ جائیں !

🍁 *••• بیماری کو بھی اللہ کی نعمت سمجھیں اور اللہ کی طرف لوٹ جائیں ! •••*

🍂 *سيدنا ابو هريرة رضي الله عنه کہتے ہیں کہ نبی صلی الله عليه وسلم نے فرمایا :*
"مسلمان کو جو بھی درد، مصیبت، غم یا بیماری پہنچتی ہے، حتی کہ اسے ایک کانٹا بھی چبھ جاتا ہے ؛ تو اس کے بدلے اللہ اس کے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے!"
📚 [ *صحيح البخاري : ٥٣١٨* ]

🍂 *امام ابن تيمية رحمه الله فرماتے ہیں :* 
"بہت سے مریض بغیر دوا کے ہی شفایاب ہو جاتے ہیں ؛ محض دعا قبول ہو جانے سے یا نفع مند دم کی بدولت یا دل مضبوط رکھنے اور اللہ پر کمال توکل کرنے سے."
📚 [ *مجموع الفتاوى : ٥٦٣/١١* ]

🍂 *امام ابن القیم رحمه الله فرماتے ہیں :* 
"اللہ کا ذکر، اللہ کی طرف پلٹ جانا، لوٹ جانا، آزمائش آتے ہی نماز کی طرف لپکنا ؛ کتنے ہی بیمار محض اسی سے شفایاب ہو جاتے ہیں اور کتنے ہی مریضوں کو اسی سے عافیت نصیب ہو جاتی ہے." 
📚 [ *مفتاح دار السعادة : ٢٥٠/١* ]

🍂 *حافظ ابن رجب رحمه الله فرماتے ہیں :* 
"آسانی کا انتظار کرنا بھی عبادت ہے ؛ کیونکہ آزمائش ہمیشہ نہیں رہتی !"
📚 [ *مجموع الرسائل : ١٥٥/٣* ]

🍂 *حافظ ابن حجر رحمه الله فرماتے ہیں :* 
"اللہ تعالی اپنے دوستوں کیلیے از خود ہی آزمائشوں سے نجات کے اسباب مہیا فرما دیتا ہے. بعض دفعہ آزمائش لمبی اس لیے ہو جاتی ہے کہ اللہ اپنے بندوں کی تربیت اور ان کے ثواب میں اضافہ کرنا چاہتا ہے." 
📚 [ *فتح الباري : ٤٨٣/٦*

No comments:

Post a Comment