تفسير سورة الفاتحة

"سلسلة تفسير القرآن الكريم" (2)

*📖تفسير سورة الفاتحة*
*🔖سبق نمبر : 02.

*📌 سورة الفاتحة* کے فضائل اور خصوصیات.

1. يہ نور ہے، اور يہ محمد ﷺ  سے پہلے كسی نبي کو نہیں دی گئی. 
2. اس كی قراءت سے نماز ميں بندے اور رب كے درميان مناجات ہوتی ہے. 
3. جو بهی نماز میں يہ سورة نہ پڑھے اس كی نماز نہیں ہوتی. 
4. يہ الله كے حكم سے شفا دينے والا رقية ہے.
             🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

١. *یہ نور ہے اور نبي ﷺ سے پہلے کسی نبي کو نہیں دی گئی۔*

📜 دلیل :
حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ وَأَحْمَدُ بْنُ جَوَّاسٍ الْحَنْفِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَيْنَمَا جِبْرِيلُ قَاعِدٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ نَقِيضًا مِنْ فَوْقِهِ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ هَذَا بَابٌ مِنْ السَّمَائِ فُتِحَ الْيَوْمَ لَمْ يُفْتَحْ قَطُّ إِلَّا الْيَوْمَ فَنَزَلَ مِنْهُ مَلَکٌ فَقَالَ هَذَا مَلَکٌ نَزَلَ إِلَی الْأَرْضِ لَمْ يَنْزِلْ قَطُّ إِلَّا الْيَوْمَ فَسَلَّمَ وَقَالَ *أَبْشِرْ بِنُورَيْنِ أُوتِيتَهُمَا لَمْ يُؤْتَهُمَا نَبِيٌّ قَبْلَکَ فَاتِحَةُ الْکِتَابِ* وَخَوَاتِيمُ سُورَةِ الْبَقَرَةِ لَنْ تَقْرَأَ بِحَرْفٍ مِنْهُمَا إِلَّا أُعْطِيتَهُ.

 ترجمہ:
حضرت ابن عباس رضي اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے درمیان حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نبي ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک اوپر سے ایک آواز سنی تو آپ ﷺ نے اپنا سر مبارک اٹھایا حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا کہ یہ دروازہ آسمان کا ہے جسے صرف آج کے دن کھولا گیا اس سے پہلے کبھی نہیں کھولا گیا پھر اس سے ایک فرشتہ اترا حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا کہ یہ فرشتہ جو زمین کی طرف اترا ہے یہ آج سے پہلے کبھی نہیں اترا اس فرشتے نے سلام کیا اور کہا کہ *آپ ﷺ کو ان دو نوروں کی خوشخبری ہو جو آپ ﷺ کو دیئے گئے جو کہ آپ ﷺ سے پہلے کسی نبي کو نہیں دیئے گئے ایک سورت الفاتحة اور دوسری سورت البقرة کی آخری آیات آپ ﷺ ان میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے آپ ﷺ کو اس کے مطابق دیا جائے گا۔*

🔸 حدیث نمبر : 806

📄 *باب*:  سورت فاتحة اور سورت بقرة کی آخری آیات کی فضلیت اور سورت بقرة کی آخری آیات پڑھنے کی ترغیب کے بیان میں۔
📔 *کتاب*: فضائل قرآن کا بیان
📚  *صحیح مسلم*
_ - _ - _ - _ - _ - _ - _ - _ - _ - _ - _ - _ -


No comments:

Post a Comment