Ahle Hadees hi Sahi Sunni
(2)لقب اہلحدیث، تبع تابعین کے زمانے میں 1:- "تبع تابعین اپنے آپ کو اہلحدیث کے نام سے عزت دیتے تھے اور اس نام سے خوش ہوتے تھے جیسا کہ امام ثوری نے کہا ہے کہ اہلحدیث میرے پاس نہ آئيں تو میں ان کے پاس ان کے گھروں میں جاؤں گا" ( شرف اصحاب اہلحدیث) 2:- "تبع تابعین حضرت سفیان بن عینیہ رحمہ اللہ کو ان کے استاد امام ابو حنیفہ نے اہلحدیث بنایا تھا جیسا کہ آپ نے اپنے لفظوں میں یوں بیان کرتے ہیں پہلے پہل امام ابو حنیفہ نے ہی مجھے اہلحدیث بنایا تھا" (حدائق الحنفیہ: 134، تاریخ بغداد 9/178) 3:- "علامہ شہر ستانی نے اپنی کتاب " الملل والنحل" میں ائمہ اہلحدیث کے نام گنوائے ہیں اور وہ اہل حجاز ہیں اور وہ مالک بن انس اور محمد بن ادریس شافعی کے اصحاب ہیں اور سفیان ثوری کے اصحاب ہیں اور داؤد بن علی بن محمد اصفہانی کے اصحاب ہیں اور اسی طرح علامہ ابن خلدون نے اپنی کتاب تاریخ ابن خلدون میں ذکر کیا ہے" (تاریخ ابن خلدون 1/372) 4:- علامہ ابو منصور عبدالقادر بن طاہر تیمی بغدادی نے اپنی مشھور کتاب " اصول دین" میں صحابہ رض، تابعین اور تبع تابعین رح کے حالات کا ذکر کیا ہے- دوران ذکر میں کہا کہ روم جزیرہ آذربائیجان کی سرحدوں کے پورے باشندے اہلحدیث کے مذھب پر تھے اور اسی طرح افریقہ اور اندلس کے باشندے، بحیرہ عرب کے پورے باشندے، زنج کے ساحل پر یمن کی سرحدوں کے پورے باشندے اہلحدیث تھے" ( اصول الدین 1/310) 5:- [FONT="Al_Mushaf"]امام اللغتہ والخو خلیل بن احمد الفراہیدی[/FONT] (متوفی 164ھ) فرماتے ہیں فرشتے آسمان کے اور اہل حدیث زمین کے محافظ ہیں یعنی یہی دین کی دعوت دینے والے اور تقریر و تحریر سے اس کی حفاظت کرنے والے ہیں- نیز فرماتے ہیں ان کے لیے یہی نیکی کافی ہے کہ وہ جب حدیث میں آپ کا نام آتا ہے تو درود شریف لکھتے اور پڑھتے رہتے ہیں- 6:- مشہور زاہد امام فضل بن عیاض ( متوفی 187ھ) اہل حدیث کو دیکھ کر فرمانے لگے" یا ورثۃ الانبیاء"- 7:- خلیفہ ہارون الرشید (متوفی 193ھ) کہتے ہیں کہ 4 صفات مجھے 4 جماعتوں میں ملیں- کفر جہیمہ میں، بحث و جھگڑا معتزلہ میں، جھوٹ رافضیوں میں، اور حق اہلحدیث میں- 8:- عبداللہ بن داؤد الخریبی (متوفی 213ھ) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے استاذہ سے سنا کہ اہلحدیث اللہ تعالی کی طرف سے اس کے دین کے امین ہیں یعنی علم و عمل میں رسول اللہ ۖ کے دین کی حفاظت کرنے والے ہیں (یہ سارے اقوال امام احمد بن سنان الواسطی{۶۵۲ھ}کی کتاب شرف اصحاب اہلحدیث سے لیے گئے ہیں) اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ صحابہ رض، تابعین و تبع تابعین رح یہ قرون ثلاثہ اہلحدیث کے نام سے مشھور تھے اور ان کو اہلحدیث کہا جاتا تھا- — with Abid Omer and Sarfaraz
Ahle hadees
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment