سفید بال اکھیڑنا یا انہیں سیاہ رنگ کرنا منع ہے.🏢🏢🏢🏢🏢🏢🏢
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روابیت ہے كه رسول صلى الله عليه و سلم نے سفید بال اکھیڑنے سے منع فرمایا اور فرمایا کہ"وہ مومن کا نور ہے"ابن ماجہ/ الادب3721
عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول صلى الله عليه و سلم نے فرمایا:"سفید بال نہ اکھیڑو، اس لئے کہ جس مسلمان کا کوئی بال حالت اسلام میں سفید ہوا ہو (اور یحیی کی روایت میں ہے) اسکے بدلے اللہ تعالی اس کے لئے ایک نیکی لکھے گا اور اس سے ایک گناہ مٹا دے گا"- ابو داود/ الترجل 4202
نوٹ::: مومن کے لئے بڑھاپا عزت کا باعث ہے سفید بال سر کے ہوں یا داڑھی کے ان کو اکھیڑنا جائز نہیں. بالوں کی سفیدی کو سیاہی میں بدلنا حرام ہے جیسا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آخری زمانے میں ایسے لوگ ہوں گے جو سیاہ رنگ سے اپنے بال رنگیں گے، جیسے کبوتروں کے سینے ہوتے ہیں- یہ لوگ جنت کی خوشبو نہیں پائیں گے. ابوداود 4212
منقول ؛محمدارشادعمری
الداعی الی الخیر؛عبدالستار
Safed bal ukhad na manaye hai
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment