*تدبر قرآن ..... کامیابی کے اصول سوره طه کی ایک آیت کے تناظر میں*
کہا جاتا ہے کہ کامیابی و کامرانی اور متعین مقاصد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ مضبوط پلاننگ اور ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا جائے جو درج ذيل علمی بنیادوں پر قائم ہوں جیسے :
1- مثبت سوچ یا مثبت انداز فکر (positive attitude )
2- مشترکہ عمل ( team work )
3- علم و معرفت ( Knowledge )
4- کڑی جد و جہد ( Hard Work )
5- روحانیت یا واضح مقصد کا تعین ( Spiritual or clear aim )
یہ سارے اصول اور ساری بنیادی باتیں آپ کو قرآن کریم کی صرف ایک آیت میں مل جائیں گی چنانچہ جب آپ درج ذيل آیت کریمہ میں غور کریں گے تو آپ حیرت و استعجاب کے سمندر میں ڈوب جائیں گے کہ ایک ہی آیت میں کس طرح ان سارے معانی و مفاہیم کو سمو دیا گیا ہے وه آیت یہ ہے :
(اذْهَبْ أَنتَ وَأَخُوكَ بِآيَاتِي وَلَا تَنِيَا فِي ذِكْرِي )
ترجمہ: ( اللہ تعالی نے موسی عليہ السلام اور ان کے بھائی ہارون علیہ السلام کو فرعون کی طرف بھیجتے ہوئے کہا ) تم اور تمہارا بھائی دونوں میری نشانیاں لے کر جاؤ ، اور میرا ذکر کرنے میں سستی نہ کرنا ۔
( سوره طه آية 42)
اب اس آیت کی تفصیل میں غور کیجئے :
👈 اذْهَبْ : ( جاؤ ) آیت کا یہ ٹکڑا منفی سوچ اور منفی ذہنیت کا خاتمہ کرتا ہے اور مثبت سوچ اپنانے اور حرکت و نشاط اور سرگرم رہنے پر ابھارتا اور آمادہ کرتا ہے. اسی لئے کہا جاتا ہے کہ حرکت ميں برکت ہے. Positive attitude
👈 أَنتَ وَأَخُوك : ( تم اور تمہارا بھائی) آیت کا یہ ٹکڑا انفرادیت کو ختم کرنے اور اجتماعی و مشترکہ عمل انجام دینے کی ترغیب دیتا ہے. Team work
👈 بِآيَاتِي : ( میری نشانیاں) آیت کا یہ ٹکڑا بتاتا ہے کہ کوئی بھی عمل جہالت و بدنظمی کی تاریکی ميں نہیں بلکہ اسے علم و معرفت اور اصول و قوانین کی روشنی میں انجام دینا چاہیے. Knowledge
👈 وَلَا تَنِيَا : ( سستی نہ کرنا ) آیت کا یہ ٹکڑا بتاتا ہے کہ کسی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت اور ہمت و جاں فشانی کی ضرورت ہوتی ہے اور سستی، کسل مندی اور پست ہمتی ناکامی کا پہلا زینہ ہے. Hard Work
👈 فِي ذِكْرِي: ( میرے ذکر میں ) آیت کے اس ٹکڑے سے مادیت یا ماده پرستی کا خاتمہ ہوتا ہے کہ انسان کو ماده پرست نہیں ہونا چاہئے بلکہ ہمیشہ اللہ کو یاد رکھنا چاہیے تاکہ دل میں روحانیت پیدا ہو. Spiritual or clear aim
*ذرا غور کیجئے کہ قرآن مجید کی صرف یہی ایک آیت ہی کافی ہے یہ بتانے کے لئے کہ ہم ایک کامیاب اور بامقصد زندگی کیسے گزاریں.*
(عربی سے ترجمہ )
Kamyabi ke usul
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment