RAMZANUl MUBARAK

☘🌸☘🌸☘🌸☘🌸☘

        *♦رمضان المبارك♦*

   السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه

      *آج کا سبق* قسط نمبر *1*
====※====※====※====

🌴﷽🌴

إِنَّ الْحَمْدَ لله، نَحْمَدُهُ، وَنَسْتَعِینُهُ، وَنَسْتَغْفِرُهُ، وَنَعُوذُ بِاللَّه مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا، وَمِنْ سَئَّاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَھْدِہِ اللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ یُضْلِلْ فَلَا
ھَادِيَ  لَهُ ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَا إِلهَ إِلََا اللهُ وَحْدَہُ لَا شَرِیكَ لَهُ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُهُ،  امابعد:

تزکیۂ نفس اور تسویۂ باطن تمام مذاہب و ادیان کا مقصد و مدعا رہا ہے۔ اسلام نے ایک مکمل ضابطۂ حیات ہونے کے باعث اس مقصد کےلئے اذکار و عبادات کا ایک مکمل اور اعلیٰ و ارفع نظام پیش کیا ہے۔ یوں تو تمام اسلامی عبادات خالق و مخلوق کے درمیان ایک مستحکم اور پائیدار رابطہ قائم کرتی ہیں مگر ان میں جو مقام و فضیلت رمضان المبارک کے حوالے سے روزے کو حاصل ہے۔ وہ ایک خصوصی تذکرے کے لائق ہے۔ قرآن مجید میں روزے کے حصول تقویٰ کا ذریعہ بتایا گیا ہے۔ یہ وہ عبادت ہے جو اس مقصد کےلئے سابقہ *انبیاء علیہم السلام* کے زمانۂ نبوت میں بھی فرض کی گئی تھی۔ انسان میں خلقت و جبلت کے لحاظ سے اور مزاج اور سرشت کے اعتبار سے کچھ باتیں ایسی ہیں جو جانوروں اور بہائم سے مشابہ ہیں۔ ان جسمانی کدورتوں، مزاج کی کثافتوں اور بہائم کی جبلتوں کی ایک ملکوتی اور اعلیٰ اخلاقی قوت میں تبدیل کرنے کےلئے دین و شریعت نے عبادات کا ایک مستقل نظام وضع کیا ہے۔ ان اعلیٰ مقاصد اور برتر غایات کی تکمیل کےلئے *روزے* کی عبادات اپنا ایک مخصوص اثر اور عظیم تاثیر رکھتی ہے۔
رمضان اور قرآن میں ایک گہری لغوی مناسبت ہے۔
*شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ*
کے الفاظ میں یہ تعارف کرایا گیا ہے کہ اس مہینے میں قرآن مجید کو نازل کیا گیا ہے۔ 2ھ میں رمضان کی فرضیت کے حوالے سے قرآن مجید نے روزے کے مقصود کو یوں بیان فرمایا ہے:

*يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ*

اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

*سورۂ البقرہ آیت نمبر 183*

اس حوالے سے ہم اس سبق کا آغاز کر رہے ہیں جو تین موضوعات پر قارئین کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔
*ان شاءاللہ*
*1*=روزے کے فضائل اور فوائد و ثمرات۔

*2*= روزے کے احکام و مسائل

*3*= رمضان المبارک میں کرنے والے کام۔
ان موضوعات میں قرآن و سُنت کی روشنی میں دلائل پیش کئے جائیں گے جو روذ کے سبق کی صورت میں ہوگا۔ *ان شاءاللہ*
اللہ رب العلمین ہماری اس چھوٹی سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور ہمارے لئے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے۔
آمین یا رب العلمین

    *🌷ان شاءاللہ جاری ہے🌷*

🌹☘🍁🌸🍃🌷🌻💐

No comments:

Post a Comment