AAJ KA SABAQ NUMBER 2

☘🌸☘🌸☘🌸☘🌸☘

        *♦رمضان المبارك♦*

   السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه

      *آج کا سبق* قسط نمبر *2*
====※====※====※====
          *روزوں کی فضیلت*
  احادیث صحیحہ کی روشنی میں

رمضان المبارک کا مہینہ بڑی فضیلت کا حامل ہے اس کی فضیلت متعدد حیثیتوں سے ثابت ہے مثلاً ۔
1⃣  رمضان کے روزے رکھنا، اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے۔
نمبر2⃣ اسی مہینے میں قرآن مجید کانزول ہوا۔
*شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ*
جس کا ایک مطلب تو بعض علماء اور مفسرین نے یہ بیان کیا ہے کہ سب سے پہلی وحی جوش
*غارِ حراء* میں بصورت (اِقٌرأ) جبریل امین لے کر آئے، وہ رمضان المبارک کا واقعہ ہے۔ اور دوسرا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ قرآن مجید کا پورا ہونا لیلۃُ القدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر اتار دیا گیا، اور لیلۃُ القدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہوتی ہے۔
نمبر3⃣ اسی ماہ مبارک میں لیلۃُ القدر ہوتی ہے، جس کی بابت

*🌺اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے*

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ

شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے
*سورۂ القدر آیت نمبر 3*

"ہزار مہینے کے 83 سال 4 مہینے بنتے ہیں عام طور پر انسانوں کی عمریں بھی اس اے کم ہوتی ہیں۔ لیکن اس اُمت پر اللہ تعالیٰ کی یہ کتنی بڑی مہربانی ہے کہ وہ سا میں ایک مرتبہ اسے لیلۃُ القدر سے نواز دیتا ہے، جس میں وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے 83 سال کی عبادت سے بھی زیادہ اجرِ و ثواب حاصل کر سکتا ہے"۔
*امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ*
"انھوں نے بعض معتمد علماء سے یہ بات سنی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو آپ سے پہلے لوگوں کی عمریں دکھلائی گئیں، تو آپ کو ایسا محسوس ہوا کہ آپ کی امر کی عمریں ان سے کم ہیں اور اس وجہ سے وہ ان لوگوں سے عمل میں پیچھے رہ جائے گی، جن کو لمبی عمریں دی گئیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے (اس کا ازالہ اس طرح فرما دیا کہ) اُمت محمدیہ کےلئے لیلۃُ القدر عطا فرما دی جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے"۔
*الموطا إمام مالک 32/1 طبع مصر*

    *🌷ان شاءاللہ جاری ہے🌷*

🌹☘🍁🌸🍃🌷🌻💐

No comments:

Post a Comment