HAMARI AAM ZINDAGI MAI BAZ BHAYANAK GALTIYA

*ہماری عام زندگی میں بعض بھیانک غلطیاں ۔۔۔۔۔*
⚠⚠⚠⚠⚠⚠
*لوگ کہتے ہیں*....
📌 مرد عورت برابر ہیں
مگر
اللہ فرماتا ہے
☄ *“لَيْسَ الذَّكَرُ كَالأُنثَى*
ذکر (مرد) انثی (عورت) جیسا نہیں ہوتا “القرآن)
=====================================
🎙☄ لوگ کہتے ہیں ......
آج کے دور کے مطابق دین میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے
مگر
📌 اللہ فرماتا ہے.......
☄ *الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً*

  “(1400 سال پہلے )
آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا
اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا “
(المائدہ 3)
==============================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں
اپنے وطن کی مٹی کی قسم کھاؤ ، اپنی ماں کی قسم کھاؤ
مگر
📌نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں
☄ *“جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے شرک کیا“*
(رواہ ابو داود)
==========================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں
آخر اللہ کو ہماری یاد آہی گئی
مگر
📌اللہ فرماتا ہے
☄ *َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً*
تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
[مريم : 64]
====================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں
ایسا کیوں یا رب ۔۔۔ اتنا ظلم کیوں یا رب ۔۔۔ اتنی سختی کیوں یا رب؟؟
مگر
📌اللہ فرماتا ہے
☄ *لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ*
اللہ جو کام کرتا ہے اس کے لیے وہ کسی کے آگے جواب دہ نہیں
اس کی باز پرس نہیں کی جائے گی
[الأنبياء : 23]
====================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں
پریشانیوں اور مصیبتوں نے عمر ہی گھٹا دی
*
مگر
📌اللہ فرماتا ہے
☄ *وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاء أَجَلُهُمْ لاَ يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلاَ يَسْتَقْدِمُونَ*
اور ہر ایک گروہ کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔
جب وہ آ جائے تو نہ تو ایک گھڑی دیر ہو سکتی ہے نہ جلدی
[الأعراف : 34]
====================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں
آج کا دن بڑا منحوس تھا ، یہ دن میرے لیے بڑا برا دن تھا ، زمانہ بڑا غدار ہے
مگر
📌اللہ فرماتا ہے
حدیث القدسی
☄ *ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے
وہ زمانے (وقت) کو گالی دیتا ہے جب کہ زمانہ “میں “ ہوں*
ہر حکم میرے ہاتھ میں ہے
اور میں ہی دن رات کو پلٹاتا ہوں
(متفق علیہ )
=================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں
مال جمع کرو یہ تمھارے لیے بہتر ہے
مگر
📌اللہ فرماتا ہے
☄ *َأَنفِقُوا خَيْراً لِّأَنفُسِكُمْ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ*
(اللہ کی راہ میں) خرچ کرو (یہ) تمہارے حق میں بہتر ہے۔
اور جو نفس کی حرص سے بچا لئے گئے تو وہی ہدایت پانے والے ہیں
[التغابن : 16]
==========================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں ... .......
اولیاء کی قبروں پر تعظیم کے لیے انہیں سجدہ کرنا اور ان سے دعائیں کرنا جائز ہے
مگر
📌نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں

*تم سے پہلے کی قوميں اپنے انبياء کي قبروں کو مساجد بنالیتی تھيں ، خبردار قبروں کو سجدہ گاہ نا بنانا ،  ميں تمھيں اس چيز سے روک رہا ہوں*  (مشکوۃ)
======================================
🎙☄لوگ کہتے ہیں
قبر والوں کو پکارو وہ تمھاری پکار سنتے ہیں
مگر
📌اللہ فرماتا ہے.........
*جسے تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمھارے جیسے بندے ہی ہیں،  اور جن کو یہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کا کوئی جواب نہیں دے سکتے*
(الاعراف 194)(الرعد 14)
=========================================
*آخر میں آپ سے ایک سوال ........... آپ لوگوں کی بات مانتے ہیں یا اپنے اللہ اور رسول صلى الله عليه وسلم کی ؟؟؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment