SADAQATUL FITRA

*🍚    صدقۃ الفطر    🍚*

*📌 آج ہم "نہایت اہم موضوع" کو سمجھنے کی کوشش کریں گے*۔ عمومی روایت سے ہٹ کر ممکن ہے کہ بات لمبی ہو جائے لیکن مسئلہ کی تفہیم ضروری ہے اس لیے *مکمل پڑھیں اور مسلمانوں کو اس سے ضرور آگاہ کریں*

💎 عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ الفطر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جَو فرض قرار دی؛ غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے تمام مسلمانوں پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم یہ تھا کہ نماز (عید) کے لیے جانے سے پہلے یہ صدقہ ادا کر دیا جائے*
*📚 صحيح بخارى: 1503*
💎 عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقۃ فطر روزے دار کو لغو اور بیہودہ باتوں سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے کھانے کے لیے فرض کیا ہے، لہٰذا جو اسے (عید کی) نماز سے پہلے ادا کرے گا تو یہ مقبول صدقہ ہوگا اور جو اسے نماز کے بعد ادا کرے گا تو وہ عام صدقات میں سے ایک صدقہ ہوگا*
*📚 سنن ابو داود: 1609*

*🍚 صدقۃ الفطر (فطرانہ) ہر مسلمان پر فرض ہے، اور اس كى ادائيگى ہر وہ شخص كريگا جس كے پاس اپنے اور اہل و عيال كے ليے عيد كے دن اور رات كا خرچ ہو*۔ فطرانہ مسلمان فقراء و مساکین میں سے رشتے داروں میں تقسیم کرنا افضل ہے
🍚 علاقے كى خوراک مثلًا *گندم، چاول وغيرہ كا ايک صاع ادا كرنے سے فطرانہ ادا ہو جائيگا، البتہ اس سے بہتر جنس دینا افضل ہے*
*💠 نبوی صاع کی مقدار:* 4 چلو جو کہ ايک معتدل شخص كے دونوں ہاتھ متوسط طور پر بھرے ہوں ایک صاع ہے
*🚨 اگر کوئی فطرانہ ادا نہ كرے تو وہ گنہگار ہے اور اس كى قضاء واجب ہے*
🚨 بعض لوگ ~*کرنسی کی صورت میں فطرانہ*~ ادا کرتے ہیں جو کہ درست نہیں۔ کیونکہ نبی علیہ السلام کے وقت میں بھی تجارت ہوتی تھی اور کرنسی موجود تھی، *کرنسی کی موجودگی میں غلہ اور اناج سے فطرانہ کا حکم اس بات کی دلیل ہے کہ فطرانہ غلہ اور اناج ہی کی صورت میں دیا جائے*۔ ہاں، اگر آپ ایسے علاقے ميں ہیں کہ وہاں غلہ وغیرہ دینا ممکن نہیں تو غلہ کا بدل دینا درست ہے
🔴 بعض کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں کھانے کیلئے اناج سب کے پاس موجود ہے اور لوگوں کی دوسری ضروریات زیادہ ہیں۔۔۔ میرے بھائی/بہن *آپ سنت کے مطابق ادا کریں، جس کی کوئی دوسری ضرورت ہوگی وہ اس اناج کو بیچ کر اپنی حاجت پوری کر سکتا ہے*، اس سے آپ کا بھی فریضہ ادا ہو جائے گا اور ضرورت مند اپنی حقیقی ضرورت (جس سے وہ خود آپ سے زیادہ واقف ہے) پوری کر لے گا
*🍚 فطرانہ میں مسنون طریقہ اپنائیں اور فی کس (عید کی نماز سے پہلے پیدا ہونے والے بچے سے لیکر ہر وہ زندہ انسان جو آپ کی کفالت میں ہے) ایک صاع ادا کریں*
⚖ فطرانہ وزن کے حساب سے تین کلو گرام کے قریب بنتا ہے، لیکن پھر بھی *سنت پر عمل کرتے ہوئے ایک صاع نکالنے کے نبوی طریقہ پر عمل کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے جو کہ یقینًا مومن اپنے دل میں محسوس کرتا ہے*
🌼 صدقۃ فطر عید سے 1 یا 2 دن پہلے بھی ادا کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے ملتا وہ ایک یا دو دن قبل ادا کر دیا کرتے تھے۔ لیکن *بہتر یہ ہے کہ عید کا چاند نظر آنے کے بعد سے لیکر نمازِ عید سے قبل تک ادا کیا جائے*
💠 معلوم ہوا کہ *"اختیاری وقت" عید سے دو دن قبل* شروع ہوتا ہے
🌟 *"مسنون وقت" عید کا چاند نظر آنے سے لیکر نمازِ عید سے پہلے تک* ہے
🔴 ان دونوں اوقات سے *قبل یا بعد "ممنوع وقت"* ہے۔ لہٰذا اگر کوئی مسلمان *ان اوقات سے قبل یا بعد صدقۃ الفطر کی نیت سے ادا کرے تو قبول نہیں ہوگا، جس کی قضاء لازم ہے*
🍚 یہ *صحیح العقیدہ نمازی مسلمان* کا حق ہے، *اہلِ حق کے دینی مدارس* پر بھی خرچ کیا جا سکتا ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے ہاں مسلمانوں کا قیمتی مال دین کے نام پر بعض تنظیمیں و تحریکیں کھا جاتی ہیں اور مستحق محروم رہ جاتے ہیں۔ لہٰذا *خود مستحقین تک پہنچائیں*
*🌸 فطرانہ کا مقصد:* دورانِ روزہ ہونے والی کمی کوتاہی کی معافی، بے فائدہ اور فحش کلامی کی تطہیر اور *عید کے دن باوقار طریقے سے مساکین کو در بدر ٹھوکریں کھانے سے بچانا* ہے، فطرانہ شکرانہ کی بہترین صورت ہے، *اللہ کی رضاء اور گھر میں خیر و برکت* کا باعث ہے، اس سے انسانی ہمدردی کا شاندار مظاہرہ ہوتا ہے اور *باوقار معاشرہ* تشکیل پاتا ہے
*🌹 اللہ رب العزت ہمارے گناہ معاف کر کے ہمیں اپنے صالحین بندوں میں شامل فرما لے*
   💡 *واللہ تعالیٰ اعلم* 💡
🌺 *قرآن و حدیث کے دلائل پر مبنی نصیحت کا داعی*
   🏵 *الدين النصيحة* 🏵
*WhatsApp: bit.ly/2s3uwgs*
*FB: bit.ly/2Hoq9Cn*
🌱 *نئے ممبران اس لنک پر کلک کریں*
https://goo.gl/9NoUkz

No comments:

Post a Comment