Eid ke namaz

*🌹آج کا درس حدیث🌹*
*صحیح بخاری: کتاب: عیدین کا بیان*
*((باب: امام کے آگے آگے عید کے دن عنزہ یا حربہ لے کر چلنا))*
*CHAPTER:* To put the Anaza (spearheaded stick) or Harba in front of the Imam on Eid day.

*《حدیث نمبر: 973》*
🌹📖 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ،‏‏‏‏ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ "كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْدُو إِلَى الْمُصَلَّى وَالْعَنَزَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ تُحْمَلُ،‏‏‏‏ وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلَّى بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا".
اردو:
ہم سے ابراہیم بن المنذر حزامی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوعمرو اوزاعی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا. انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدگاہ جاتے تو برچھا (ڈنڈا جس کے نیچے لوہے کا پھل لگا ہوا ہو) آپ (ﷺ) کے آگے آگے لے جایا جاتا تھا پھر یہ عیدگاہ میں آپ (ﷺ) کے سامنے گاڑ دیا جاتا اور آپ (ﷺ) اس کی آڑ میں نماز پڑھتے.
English:
Narrated Ibn `Umar: The Prophet used to proceed to the Musalla and an 'Anaza used to be carried before him and planted in the Musalla in front of him and he would pray facing it (as a Sutra).

*🥀فوائد:🥀*
🖋 شیخ الحديث مولانا محمد داؤد راز رحمه الله تعالى
✍ تشریح اوپر گزر چکی ہے.
اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ آنحضرت (ﷺ) عیدین کی نماز جنگل (میدان) میں پڑھا کرتے تھے. پس مسنون یہی ہے جو لوگ بلا عذر بارش وغیرہ مساجد میں عیدین کی نماز ادا کرتے ہیں وہ سنت کے ثواب سے محروم رہتے ہیں.
والله تعالى أعلم.💐💎

No comments:

Post a Comment