┄┅════❁﷽❁════┅┄
*📖کتاب::قبـــــر کا بیـــان*
*📝مولف::(اقــبال کیـلانی حــفظہ اللہ)*
*پوسٹ نمبـــر: 9⃣3⃣*
*💎پیشکش: مجمـوعہ اللؤلؤ والمرجان💎*
┄┅════❁💥❁════┅┄
*✒جــسم سے نکلنــے کے بعــد روح کہاں قیــام کرتــی ہے؟✨*
*🔆مسئــلہ5⃣5⃣1⃣* وفــات کے بعد رســول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کــی روح مبارک عــرش الٰہی کے قــریب جنت الفــردوس کے بلند تــرین مقام پر موجــود ہے:
*🌟حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (نماز فجر کے بعد) ہماری طرف چہرہ مبارک کرکے پوچھتے " آج رات تم میں سے کس نے خواب دیکھا ہے؟ " اگر کسی نے خواب دیکھا ہوتا تو وہ بیان کرتا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کی مشیت کے مطابق اس کی تعبیر بیان فرماتے ۔ ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے پوچھا کہ " کیا تم میں سے آج رات کسی نے خواب دیکھا ہے ؟" ہم نے ارض کیا "نہیں!" آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا " اچھا ! آج رات میں نے خواب دیکھا ہے , دو آدمی میرے پاس آۓ (ان میں سے ایک نے کہا) میں جبریل ہوں اور یہ میکائیل ہے ۔آپ اپنا سر اٹھائیں ۔ میں نے اپنا سر اٹھایا تو میں نے اپنے اوپر بادل جیسی کوئ چیز دیکھی ۔ دونوں نے مجھے بتایا کہ (جنت میں) یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محل ہے ۔" میں نے کہا " ذرا ہٹو میں اپنے محل میں داخل ہو کر دیکھو (کیسا ہے؟)" دونوں نے کہا " آپ کی (دنیا میں) کچھ عمر ابھی باقی ہے جسے آپ نے پورا نہیں کیا ، اگر آپ اپنی عمر پوری کر چکے ہوتے ، تو آپ اپنے محل میں تشریف لے جاتے۔"(بخاری)*
*🔆مسئــلہ6⃣5⃣1⃣* بعــض اہل ایمــان کی روحــیں جنت میــں قیام کرتــی ہیں:
*🌟حضرت عبدالرحمن بن کعب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے باپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سے بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا " مومن کی روح (مرنے کے بعد) جنت کے درختوں پر اڑتی پھرتی ہے یہاں تک کہ جس روز مردے اٹھاۓ جا ئیں گے اس روز روح اپنے جسم میں لوٹا دی جاۓ گی۔"(ابن ماجہ)*
═════════════
📜☜ہمارے مضامین پڑھیں، عمل کریں ،شئیر کریں اور اپنے احباب کو ان چینلز میں جوڑیں۔
No comments:
Post a Comment