Din me dalil zaruri hai

☝🏽 *آپ نے کہا دین اسلام میں دلیل مانگنا کسی بھی عمل کا درست نہیں*
مجھے کوئی بھی نیک عمل کرنے کیلیے کیا اس عمل کی دلیل ثبوت کی ضرورت نہیں کہ آیا یہ عمل قرآن سے ثابت ہے یا نہیں؟
آیا یہ عمل اللہ کے نبی علیہ السلام کی زندگی سے ثابت ہے بھی یا نہیں؟
کیونکہ ہر وہ عمل جسکا ثبوت شریعت سے یعنی قرآن و صحیح حدیث سے نہیں ملتا تو وہ عمل مردود ہے گمراہی ہے
*اور اللہ سورہ توبہ کی آیت نمبر 31 میں فرناتا ہے*
اِتَّخَذُوۡۤا اَحۡبَارَہُمۡ وَ رُہۡبَانَہُمۡ اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ﴿۳۱﴾

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور بزرگوں کو رب بنایا ہے
☝🏽☝🏽☝🏽☝🏽
یعنی انکی ہر بات کو بنا دلیل بنا ثبوت بنا قرآن و صحیح حدیث کے حوالے کے آنکھیں بند کر کے مانتے چلے جاتے ہیں،
☝🏾☝🏾☝🏾☝🏾
*اسکو اللہ نے گمراہی کہا ہے*
لوگ اپنے اپنے بزرگوں کی ہاتھ کی لکھی کتابوں کی پوجا کرتے ہیں انکو کچھ پتا نہیں ہوتا کہ یہ بات قرآن میں موجود ہے یا نہیں📍
نبی علیہ السلام کی زندگی سے ثابت ہے بھی یا نہیں
بس آنکھیں بند کر کے مانتے چلے جانا۔📍

*آپ نے کہا کے دلیل بتانا واجب نہیں مجھ پر*
تو پھر آپ بنا دلیل کے بنا قرآن و صحیح حدیث کے مسئلہ کا شرعی حل کیسے بتا دیتے ہیں؟؟؟ ⚠️📍
اور بقول آپکے دلیل سے بات کرنا یا کسی بھی مسئلے کا ثبوت دینا جائز نہیں تو یہ بات آپکو کسنے بتائی❓

اللہ نے قرآن میں 51 جگہ فرمایا ہے کہ اے نبی علیہ السلام انکو دلیل پیش کر دو
اللہ کافروں سے مشرکوں سے انکے عمل کی انکی باتوں کی دلیل مانگتا ہے
اللہ اپنی بات کی دلیل دیتا ہے کہ اے نبی کریم انکو بتا دو
حوالہ، ثبوت، دلیل پیش خدمت ہے⤵️
البقرة :آیت نمبر: 111۔248
ال عمران: آیت نمبر: 51
النساء: آیت: 153۔174
الانعام : آیت: 57،81،143،144،148
الاعراف: آیت: 71،73،85،105
*یونس: آیت: 68،76*
ھود: آیت: 17
*اور بہت ساری آیت ہیں*

تو میرے محترم جب تک آپ کسی بھی نیک عمل کا ثبوت، حوالہ، دلیل کتاب اللہ اور نبی علیہ السلام کی زندگی سے نہیں دے گے تو مجھے ایسے عمل سے بچنا ہے دور رہنا ہے
*✿جـزاكـم ﷲ خـيرا کثـیـرا✿*

No comments:

Post a Comment