روزے ‏دار ‏کے ‏منہ ‏کی ‏بدبو ‏اللہ ‏کے ‏ہاں

📌 *"روزے دار کے منہ کی بدبو اللہ کے ہاں شہید کے خون کی مہک سے ذیادہ پاکیزہ ہے!"*

⭕ سيدنا ابو هريرة رضي اللہ عنه فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیه وسلم نے فرمایا :

*"وَالَّذِي نَفْسِي بيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى مِن رِيحِ المِسْكِ ..."*

"اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، (معدہ خالی ہونے کی وجہ سے) روزے دار کے منہ سے آنے والی بدبو اللہ کے ہاں کستوری کی مہک سے بھی ذیادہ پاکیزہ ہے!"

📕 - *|[ صحيح البخاري : ١٨٩٤ ]|*

⭕ *حافظ ابنِ حجر رحمه اللہ فرماتے ہیں:* 

"اس حدیث سے یہ پتہ چلتا ہے کہ روزے دار کے منہ کی بدبو اللہ کے ہاں شہید کے خون سے بھی بڑھ کر ہے. کیونکہ شہید کے خون کی مہک کو کستوری کی خوشبو جیسا کہا گیا ہے جبکہ روزے دار کے منہ کی بدبو کو کستوری کی خوشبو سے بھی ذیادہ پاکیزہ کہا گیا ہے!"

📕 - *|[ فتح الباري : ١٢٨/٤ ]|*

No comments:

Post a Comment