🔹 *شيخ الاسلام ابنِ تيميہ رحمہ اللہ* سے پوچھا گیا کہ عشرہ ذی الحجہ افضل ہے یا رمضان کا آخری عشرہ ؟ تو آپ نے فرمایا :
👈 "عشرہ ذی الحجہ کے دن رمضان کے آخری عشرے سے افضل ہیں، اور رمضان کے آخری عشرے کی راتیں عشرہ ذی الحجہ سے افضل ہیں."
📘 - *|[ مجموع الفتاوى : ٢٨٧/٢٥ ]|*
✍ *امام ابنِ القیم رحمه الله فرماتے ہیں :*
"اگر کوئی سمجھ دار فاضل شخص اس جواب پر غور کرے تو اسے کافی و شافی پائے گا.
🔹 کیونکہ کوئی دن ایسا نہیں جس میں کیا گیا عمل اللہ کو عشرہ ذی الحجہ کے دنوں میں کیے گئے عمل سے ذیادہ محبوب ہو. اور ان دس دنوں میں یوم العرفة، یوم التروية اور یوم النحر (۸ ،٩، ١٠) جیسے عظیم دن شامل ہیں.
🔹 اور جو رمضان کے آخری عشرے کی راتیں ہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان میں ساری ساری رات عبادت کیا کرتے تھے اور ان راتوں میں لیلة القدر جیسی عظیم رات بھی ہے."
📘 - *|[ بدائع الفوائد : ١١٠٢/٣ ]|*
No comments:
Post a Comment