سؤال: كيا نمازجنازہ ميں تكبير تحريمہ کے علاوہ رفع اليدين كرنا سنت ہے کہ نہيں ؟
السائل:الأخ خ كشميرى حفظہ الله .
الجواب بعون الوهاب.
حامداً ومصلياأمّابعد!
كتبہ:حافظ ابوزهيرمحمد يوسف بزلوى رياضى متخرج كنگ سعوديونيورسٹى.
نمازجنازہ ميں تكبيرتحريمہ کے وقت رفع اليدين كرنے کے بارے ميں اہل علم كے ما بين كوئى اختلاف نہيں ہے يعنى تكبيرتحريمہ کے وقت رفع اليدين كرنا سنت ہے.
امام نووى رحمہ الله بيان كرتے ہيں کہ امام ابن منذررحمہ الله نے فرمايا کہ تكبيرتحريمہ کے وقت رفع اليدين كرنے کے بارے ميں اجماع ہے، اختلاف اسكے علاوہ باقى تكبيرات كے بارے ميں ہے.[شرح المهذب" 5/190].
اس بارے ميں اہل علم كى دورائے ہيں:
نمبرايک کہ جنازہ ميں تكبيرتحريمہ کے علاوہ بہى باقى تكبيرات كہتے وقت رفع اليدين كرنا ہےاوررفع اليدين كرنا سنت ہے.
تكبيرتحريمہ كرتے وقت رفع اليدين كرنے ميں كوئى اختلاف نہيں ہے.
امام نووى رحمہ الله(متوفى سنہ676هـ) علامہ ابن منذررحمہ الله(متوفى سنہ 318 هـ) كا قول نقل كرتے ہوئے فرماتے ہيں:كہ تمام اہل علم كا تكبير تحريمہ كے وقت رفع اليدين كرنے پراتفاق ہے اسكے علاوہ باقى زائد تكبيرات كے بارے ميں اہل علم كے درميان اختلاف ہے.[شرح المهذب5/190].
پہلى رائے كى دلائل:
دليل نمبرايک ــ عن عبدالله بن عمر رضي الله عنه :" أن النبي ﷺكان إذا صلي علي الجنازة رفع يديه مع كل تكبيرة".[علل الدارقطني= العلل الواردة في الأحاديث النبوية13/ 21 ، السلسلة الضعيفة 1045 ، شيخ الباني رحمہ الله نے اس روايت كوشاذ كہا ہے].
حضرت ابن عمررضى الله عنہ بيان كرتے ہيں کہ نبى عليہ السلام جب جنازہ پڑہاتے توہرتكبيركے وقت ہاتھ اٹھاتے تهے.
حديث شاذ ضعيف احاديث كى اقسام ميں سے ہے لهذا اس سے حجت لينا صحيح نہيں ہے.
دليل نمبردو ـ عن ابنِ عمر "إنه كان يرفع يديه في كل تكبيرة على الجنازة"[مصنف ابن ابي شيبة2/490 ، والبخاري في جزء رفع اليدين نمبر: 110 ، الأوسط لابن المنذر5/ 426 ، السنن الكبرى للبيهقي4/44 ، وإسناده صحيح ، وذكره البخاري في صحيحه معلقًا بصيغة الجزم3/226 فتح / ريان ، فتح الباري لابن حجر 3/227 ، روي مرفوعاً بإسناد ضعيف ، فتح الباري لابن حجر لابن باز3/227 ، روي بإسناد جيد عن ابن عمر مرفوعا...، أحكام الجنائز نمبر: 148 ، شيخ البانى نے اس سند كوصحيح كہا ہے ، الشرح الممتع لابن عثيمن5/138 ، صحيح ، وايضاً: 5/338 ، صح موقوفا ، مجموع فتاوى ابن عثيمين242/16 ، صحيح ، فتح الغفار للرباعي733/2 ، إسناده صحيح ، إرشاد الفقيه لابن كثير228/1 ، له سند جيد].
مذكورہ اثرابن عمركو اكثرمحدثين نے صحيح کہا ہے.
دليل نمبرتين ـ اثرابن عباس رضى الله عنہما:
"كان ابن عباس يرفع اليدين مع التكبيرات الأربع في صلاة الجنازة"[التخليص لابن حجر 2/291 ، ابن حجرنے اس اثركوصحيح کہا ہے ، مجموع فتاوى ابن باز148/13 ، علامہ ابن باز رحمہ الله نے فرماياہے اس اثركے بارے ميں کہ يہ ثابت ہے].
"کہ ابن عباس رضى الله عنهما جنازہ کے چارتكبيرات كہتے وقت رفع اليدين كرتے تهے".
اقوال اہل علم
1 ـ امام ترمذى رحمہ الله(متوفى سنہ 279 هـ) فرماتے ہيں کہ اہل علم كا اس بارے ميں اختلاف ہے اكثراہل علم صحابہ وغيرہ كى يہى رائے ہے کہ جنازے كى ہرتكبير كے ساتھ رفع اليدين كرنا سنت ہے ، اوريہى قول ابن مبارک ، امام شافعى ، امام احمد بن حنبل اسحاق رحمهم الله كى ہے، اوركہا کہ بعض اہل علم تكبير تحريمہ کے علاوہ عدم رفع اليدين كے قائل ہيں ، يہ قول امام ثورى ، اوراہل كوفہ ( اہل الرئے)كى ہے.[سنن الترمذي3/388-389].
2 ــ علامہ ابن حجررحمہ اللہ(متوفى سنہ852 هـ( فرماتے ہيں کہ نماز جنازہ ميں تمام تكبيرات كے ساتھ رفع اليدين كرنا ابن عباس رضى الله عنہ سے صحيح ثابت ہے.[فتح الباري نمبر:105].
3 ــ علماء شوافع اورحنابل كے نزديک جنازہ ميں تمام تكبيرات كے ساتھ رفع اليدين كرنا سنت ہے، اورعلماء احناف كے نزديک جنازہ ميں تكبيرتحريمہ کے علاوہ رفع اليدين كرنا مشروع نہيں ہے، اورامام مالک رحمہ الله(متوفى سنہ179هـ) كى رائے بہى يہى ہے، اورانكے مذهب ميں يہى راجح ہے.[موسوعہ فقهيہ16/29].
4 ــ علامہ ابن منذررحمہ الله نے اسى كواختيار كيا ہے کہ ہرتكبيركے ساتھ رفع اليدين كرنا سنت ہے.[المجموع للنوي5/190].
5ــ علامہ ابن بازرحمہ الله(متوفى سنہ1420 هـ) فرماتے ہيں کہ تمام تكبيرات كے ساتھ نماز جنازہ ميں رفع اليدين كرنا سنت ہے جيسا كہ ابن عمراورابن عباس رضى الله عنهم سے ثابت ہے کہ وہ نماز جنازہ ميں رفع اليدين كيا كرتے تهے.اوراس حديث كوامام دارقطنى رحمہ الله نے حديث ابن عمررضى الله عنهما سے بسند جيد فرفوعا روايت كيا ہے، دوسرى جگہ مزيد فرماتے ہيں کہ افضل يہ ہے نماز جنازہ ميں رفع اليدين كيا جائے اوراگرنہ كرے توكوئى حرج نہيں ہے ، صواب اورافضل يہى ہے کہ نماز جنازہ اورنماز عيد كى تمام تكبيرات كے سا
Kya namaz e janazah me takbir tari mah ke ilawah rafayadan karna
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment