Saidi ke bad shohar ka name biwi ke name ke sath kaisa hai

شادی کے بعد لڑکی کا اپنے شوہر کا نام اپنے نام کے ساتھ لگانا
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہمارے یایں لوگوں میں ایک رواج ہے کہ شادی کے بعد اپنے باپ کا نام ہٹا کر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں ، اور شناختی کارڈ پر بھی باپ کے بجائے شوہر کا نام آجاتا ہے۔ اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
*الجواب بشرط صحة السوال*

الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب وإليه المرجع والمآب

باپ کا نام ہٹا کرشوہرکا نام لگانےسے اگر اس شخص کی بیوی اپنے آپ کوظاہر کرنا مقصود ہے تو شریعت اسے قطعا غلط قرار نہیں دیتی ہے ۔ بلکہ یہ امر مستحسن ہے اور زوجین میں الفت و محبت پیدا کرنے کا سبب ہے ۔ امہات المؤمنین کے ناموں کے ساتھ بھی لفظ " زوج النبی صلى اللہ علیہ وسلم " استعمال کیا جاتا تھأ اور ہے ۔
والله تعالى أعلم وعلمه أكمل وأتم ورد العلم إليه أسلم والشكر والدعاء لمن نبه وأرشد وقوم

1088 وزٹر
مؤرخہ14-04-1434ھ بمطابق25-02-2013ء

No comments:

Post a Comment