اگر خاموش رہتا ہوں تو غیرت مارڈالے گی
اگر سچ بولتا ہوں توحکومت مارڈالے گی
بہت ہوشیار رہنا ہے سبھی ہندو مسلماں کو
لڑاکر ورنہ آپس میں سیاست مارڈالے گی
👊🏻👊🏻👊🏻👊🏻👊🏻
کہیں زہریلی طاقت ہے کہیں اندھی قیادت ہے
مجھے لگتا ہے خطرے میں میرا یہ دیش بھارت ہے
سبھی ہندو مسلماں کو یہ پیغام پہنچا دو
ہمارے ایکتا کی دیش کوپھر سے ضرورت ہے
🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳
خزانے کو وہ ایک ردی سمجھ کر بیچ ڈالے گا
وہ چندن کو اگربتی سمجھ کر بیچ ڈالے گا
حکومت ہم نے اپنی دیدی ہے ایک چائے والے کو
ہہمیں وہ چائے کی پتی سمجھ کر بیچ ڈالے گا 🍺🍺🍺🍺
اسعد بستوی.
No comments:
Post a Comment