🔴🔴 عیدالاضحی کے صحیح احکام و مسائل 🔴🔴 🔶 دوسری قسط 🔶 🔷 عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت 🔴 سورة فجر کے آغاز میں اللہ تعالیٰ نے اس عشرے کی راتوں کی قسم اٹھائی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : " صبح کی قسم اور ( ذی الحجہ کی ) دس راتوں کی قسم اور جفت اور طاق کی قسم اور رات کی جب وہ گزرنے لگے ۔۔ ( الفجر : 1 تا 4 ) 🔵 مفسر قرآن سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے ( سورة فجر کی ان آیات میں ) جن دس راتوں کی قسم اٹھائی ہے ، یہ ذی الحجہ کی اول عشرہ کی دس راتیں ہیں ۔۔ ( یکم ذی الحجہ سے لے کر دس ذی الحجہ تک کی راتیں ہیں ) ♦ ( تفسیر طبری : 24 / 396 ، اسنادہ صحیح ) 🔴 سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( ذی الحجہ ) کے دس دنوں سے بڑھ کر کسی دن کا عمل افضل نہیں ، لوگوں نے عرض کیا ، کیا جہاد بھی نہیں ? آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جہاد بھی نہیں ، مگر وہ شخص جو اپنی جان اور مال کے ساتھ نکلے اور کچھ بھی واپس نہ آے ۔۔ ♦ ( صحیح بخاری : 969 ) 🔷 یوم عرفہ کی فضیلت 🔴 سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عرفہ کے علاوہ کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ کثرت سے بندوں کو آزاد کرتا ہے ، اس دن اللہ تعالیٰ ( اپنے بندوں کے ) بہت قریب ہوتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان ( بندوں ) کی وجہ سے فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے : یہ لوگ کیا چاہتے ہیں ۔۔ ♦ ( صحیح مسلم : 1348 ) 🔷 یوم عرفہ کا روزہ رکھنے کی فضیلت 🔴 سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یوم عرفہ ( 9 ذی الحجہ ) کے روزہ کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ( اس کے ذریعہ ) گزشتہ ایک سال اور آنے والے ایک سال کے گناہ معاف کر دیتا ہے ۔۔ ♦ ( صحیح مسلم : 1162 ) 🔵🔴⬅ جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
No comments:
Post a Comment