شیعیت اپنے عقائد و نظریات کے آئینے میں آٹھویں قسط

*شیعیت اپنے عقائد و نظریات کے آئینے میں*
آٹھویں قسط
*حافظ خلیل سنابلی، ممبئی*
_______________

*محترم قارئین!* پچھلی قسط میں ہم نے تحریف قرآن کی تین مثالیں ذکر کی تھیں، اس قسط میں ہم مزید دو مثالوں کا تذکرہ کرتے ہیں:

4- شیعہ مفسر القمی اپنے معصوم اور واجب الاطاعت امام ابو الحسن موسی الرضا سے نقل کرتا ہے کہ وہ آیت الکرسی کو اس طرح پڑھا کرتے تھے "الم اللّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَهٌ وَ لاَ نَوْمٌ لَّهُ مَا فِی السَّمَاوَاتِ وَمَا فِی الأَرْضِ وَمَا بَینَھُمَا وَمَا تَحتَ الثَّری، عَالمُ الغَیبِ وَالشَّھَادَۃِ، الرَّحمنُ الرَّحِیمُ" (تفسیر القمی ج 1 ص 84)
آیت الکرسی میں بھی تحریف کے مجرم ہیں یہ لوگ....

5- یہی مفسر القمی سورۃ الرعد کی آیت نمبر 11 "لَهُ مُعَقّبَاتٌ من بَینِ یَدَیهِ وَمن خَلفِه" کی تفسیر کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ
"کسی نے امام جعفر صادق کی موجودگی میں اس آیت کی تلاوت کی جس کا معنی یہ ہے کہ" ان میں سے ہر ایک کے لئے پہرے دار ہیں اس کے سامنے اور اس کے پیچھے، جو اللہ کے حکم سے اس کی نگہبانی کرتے ہیں".....
اس آیت کو سن کر امام صاحب فرمانے لگے:" کیا تم عرب نہیں ہو؟ کَیفَ تَکُونُ المُعَقّبَاتُ من بَین یَدَیهِ" یعنی "معقبات" (پیچھے رہنے والے) سامنے کس طرح ہو سکتے ہیں؟ "معقب" تو پیچھے رہ جانے والے کو کہا جاتا ہے؟
اس آدمی نے کہا: میں آپ پر قربان جاؤں، پھر یہ آیت کس طرح ہے؟
آپ نے فرمایا: یہ آیت اس طرح نازل ہوئی تھی "لَهُ مُعَقّبَاتٌ من خَلفِه وَرَقِیبٌ من بَین یَدَیه یَحفَظُونَه بِاَمرِ اللّه" یعنی اس کے لئے پہرے دار ہیں پیچھے اور نگہبان ہے آگے جو اللہ کے حکم اس کی حفاظت کرتے ہیں" (تفسیر القمی ج 1 ص 360)

اس روایت میں شیعہ مفسر کے بقول امام جعفر صادق نے اس آیت کے پڑھنے والے کو عربی قواعد سے نا واقف قرار دیا ہے... حالانکہ اگر غور کیا جائے تو بقول شیعہ خود امام صاحب ہی عربی سے نا واقف قرار پاتے ہیں... اس لئے کہ اہل عرب "المعقب" کو دو معنوں میں استعمال کرتے ہیں، ایک معنی ہے "الذی یجیئ عقب الآخر" یعنی جو کسی کے پیچھے آئے، دوسرا معنی ہے "الذی یکرر المجیئ" یعنی جو بار بار آئے.... اور اس آیت میں یہی دوسرا معنی مراد ہے.... (مستفاد از: الشیعة والسنة علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ ص 111-110)

*تحریف قرآن کے باطل عقیدے کی تردید قرآن سے*

*محترم قارئین!* ہم نے تحریف قرآن کا عقیدہ رکھنے والوں کی باتیں اور اس کی چند مثالیں انہی کی کتابوں سے آپ کے سامنے رکھی... یہ تو صرف کچھ مثالیں ہیں ورنہ اس طرح کی باطل تاویلات کر کے انہوں نے پوری امت مسلمہ خصوصاً صحابہ کرام اور اخص الخاص خلفاء ثلاثہ کو خائن و فاسق اور کافر و فاجر قرار دیا ہے.... اب آیئے ہم ان کے اس باطل عقیدے کی تردید خود موجودہ قرآن کی چند آیتوں سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں:
1- اللہ فرماتا ہے "ذلك الکتاب لا ریب فيه" یہ ایسی کتاب ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں (البقرة 1)
2- ارشاد باری تعالٰی ہے "لا يأتيه الباطل من بين يديه ولا من خلفه تنزيل من حكيم حميد" قرآن مجید پر باطل اثر انداز نہیں ہو سکتا نہ اس کے سامنے سے نہ پیچھے سے، یہ اس ذات کی طرف سے نازل کردہ ہے جو صاحب حکمت اور قابل تعریف ہے (حم السجدة 42)
3- ارشاد ربانی ہے "إنا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحافظون" قرآن کو نازل بھی ہم نے ہی کیا ہے اور اس کی حفاظت بھی ہمارے ذمے ہے (الحجر 9)
4- اللہ کا فرمان ہے "إن علينا جمعه وقرآنه" قرآن کو جمع کرنا اور اس کی قرات کا اہتمام کرنا ہماری ذمہ داری ہے (القیامۃ 17)
5- اللہ کہتا ہے "کتاب أحكمت آياته ثم فصلت من لدن حكيم خبير" یہ ایسی کتاب ہے جس کی آیات کو محکم کیا گیا پھر ان کی تفصیل بیان کی گئی اس کی طرف سے جو حکیم و خبیر ہے (ھود 1)
6- قرآن میں اللہ نے فرمایا "يا أيها الرسول بلغ ما أنزل إليك من ربك" اے رسول! آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے جو کچھ نازل کیا گیا ہے آپ اس کی تبلیغ کریں (المائدۃ 27)..... اب اگر بندہ یہ کہے کہ قرآن مکمل نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خائن قرار دے رہا ہے اور بلا شک ایسا سمجھنا انسان کو کافر بنا دیتا ہے....
7- ایک اور جگہ اللہ کا ارشاد ہے "إن هذا القرآن يهدي للتي هي أقوم" یہ قرآن سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے (بنی اسرائیل 9).... گویا کہ قرآن مکمل نہیں ہے کا عقیدہ رکھنا اس گمراہی کی طرف لے جاتا ہے کہ انسانوں کی رہنمائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے اور یہ سراسر اللہ پر بہتان اور افتراء ہے اور ایسے شخص سے بڑا کوئی ظالم نہیں ہو سکتا... وَمَن اَظلَمُ مِمَّنِ افتَرَی عَلَی الله کذبا أو کذب بآیاته ".......

(جاری ہے)
آگے پڑھیں ان شاء اللہ "شیعوں کا عقیدہ: کتمان و تقیہ

*+919022045597*

No comments:

Post a Comment