شیعیت اپنے عقائد و نظریات کے آئینے میں چوتھی قسط

*شیعیت اپنے عقائد و نظریات کے آئینے میں*
چوتھی قسط
*حافظ خلیل سنابلی، ممبئی*
___________________

*مسئلہ امامت کے متعلق کتب شیعہ کی روایات اور ائمہ معصومین کے ارشادات*

*محترم قارئین!* پچھلے سطور میں ہم نے آپ کے سامنے شیعوں کے مختلف فرقے اور ان کے بارہ اماموں کی تفصیل کو اختصار کے ساتھ پیش کیا تھا... آگے ہم ان شاء اللہ "اماموں کے متعلق شیعوں کے عقائد و نظریات" کے عنوان سے کچھ باتیں رکھنے کی کوشش کریں گے.... آگے بڑھنے سے پہلے ہم یہ بات بتا دینا مناسب سمجھتے ہیں کہ جس طرح ہم اہل سنت والجماعت کے یہاں صحیحین بخاری و مسلم وغیرہ احادیث نبوی کے مجموعے ہیں اسی طرح شیعوں کے ہاں بھی احادیث و روایات کی کتابیں ہیں لیکن ان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا حصہ تو بہت ہی حکم بلکہ شاذ و نادر ہی ہے، زیادہ تر ان لوگوں نے اپنے ائمہ معصومین ہی کے ارشادات اور اقوال و افعال اپنی سندوں کے ساتھ روایات کئے ہیں.... ان کتب احادیث میں ان کے نزدیک سب سے زیادہ مستند و معتبر جو کتا ب ہے وہ "ابو جعفر یعقوب کلینی رازی(متوفی 328ھ) کی" الجامع الکافی" ہے... صحت و اسناد کے لحاظ سے اس کتاب کا ان کے نزدیک وہی درجہ و مقام ہے جو ہم اہل سنت کے نزدیک "صحیح بخاری" کا ہے بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ.... یہ شیعوں کا سب سے مستند ماخذ ہے، جس کی چار جلدیں ہیں، ڈھائی ہزار کے قریب صفحات ہیں اور سولہ ہزار سے زائد روایات ہیں.... آئیے اب ہم "اماموں کے تعلق سے شیعوں کے عقائد و نظریات" کا جائزہ لیتے ہیں.....

*"ائمہ معصومین" کے متعلق شیعوں کے عقائد و نظریات*

1-  مخلوق پر اللہ کی حجت امام کے بغیر قائم نہیں ہوتی (لیکن اللہ نے تو حجت قائم کر دی ہے اماموں کے بغیر... اب کیا ہوگا)
2-  امام کے بغیر یہ دنیا قائم نہیں رہ سکتی... (لیکن دنیا تو آج بھی قائم ہے)
3-  اماموں کو ماننا اور پہچاننا شرط ایمان ہے (نہ مانا جائے تو؟)
4-  اماموں اور امامت پر ایمان لانے اور اس کی تبلیغ کرنے کا حکم سب پیغمبروں اور آسمانی کتب کے ذریعے آیا ہے (کون کون سی آسمانی کتاب میں یہ خوش خبری ملی آپ لوگوں کو؟)
5-  ائمہ کی اطاعت رسولوں ہی کی طرح فرض ہے (پھر کرتے کیوں نہیں؟)
6-  ائمہ کو اختیار ہے جس چیز کو چاہیں حلال یا حرام قرار دیں (اسی لئے تو ہم کہتے ہیں نا کہ شیعہ یہودیوں کے دودھ شریک بھائی ہیں، جس کام پر اللہ نے یہودی احبار و رہبان پر لعنت بھیجی ہے وہی کام اگر آپ اپنے ائمہ کے تعلق سے روا رکھیں گے تو آپ اللہ کی لعنت کے مستحق ہیں)
7-  انبیاء کی طرح ائمہ بھی معصوم ہوتے ہیں (ھاتوا برھانکم)
8-  اماموں کا حمل ماؤں کے رحم میں نہیں بلکہ پہلو میں قائم ہوتا ہے (کس نے چیک کر کے دیکھا بھائی؟)
9-  ائمہ معصومین کو ماننے والے (شیعہ) اگر ظالم اور فاسق و فاجر بھی ہیں تو بھی جنتی ہیں اور ان کے علاوہ مسلمان اگر متقی و پرہیزگار ہیں تو بھی جہنمی ہیں (ارے بزرگو! آپ لوگوں کو نظر ثانی کی ضرورت ہے)
10- ائمہ کا درجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر اور دوسرے تمام انبیاء سے برتر و بالاتر ہے (اللہ کی سنت اور اس کے قانون سے کھلواڑ کرنا کوئی آپ سے سیکھے)
11- ائمہ کو "ما کان وما یکون" کا علم ہے (پھر اللہ اور ائمہ میں فرق کیا رہ گیا ہے؟)
12- ائمہ پر بھی بندوں کے دن رات کے اعمال پیش ہوتے ہیں (یہ تحقیق کس نے کی؟)
13- ائمہ کے پاس فرشتوں کی آمد و رفت ہوتی رہتی ہے (ہاں تمہارا کوئی اپنا بنایا ہوا فرشتہ ہوگا... نعوذ باللہ من ذلك)
14- ہر جمعہ کی رات ائمہ کو معراج ہوتی ہے، وہ عرش تک پہنچائے جاتے ہیں اور وہاں ان کو بےشمار نئے علوم عطا کئے جاتے ہیں (یہ لو، میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری زندگی صرف ایک بار معراج ہوئی اور یہاں یہ ہر ہفتے ایک بار چکر لگا رہے ہیں)
15- ائمہ وہ سب علوم جانتے ہیں جو اللہ کی طرف سے فرشتوں، نبیوں اور رسولوں کو عطا ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ بہت سے ایسے علوم بھی جو نبیوں اور فرشتوں کو بھی عطا نہیں ہوئے (نبیوں اور فرشتوں کو تمہارے فرسودہ علوم کی ضرورت ہی نہیں)
16- ائمہ پر ہر سال کی شب قدر میں اللہ کی طرف سے ایک کتاب نازل ہوتی ہے جس کو فرشتے اور الروح لے کر اترتے ہیں (اب تک کتنی کتابیں جمع ہو گئی ہیں؟)
17- ائمہ اپنی موت کا وقت بھی جانتے ہیں اور ان کی موت ان کے اپنے اختیار میں ہوتی ہے (وما تدري نفس بأي أرض تموت؟؟)
18- ائمہ دنیا و آخرت کے مالک ہیں جس کو چاہیں دے دیں اور بخش دیں (پھر کس کس کو دیا انہوں نے اب تک اور کس کس کو بخشا ہے؟؟)
19- اللہ نے آسمانوں، زمینوں اور پہاڑوں پر جو امانت پیش کی تھی اور جس کا بوجھ اٹھانے سے ان سب نے انکار کر دیا تھا وہ "امامت کا مسئلہ" تھا (جو بات کی، خدا کی قسم لا جواب کی... پاپوش میں لگائی کرن آفتاب کی)
20- قرآن میں پنجتن پاک اور تمام ائمہ معصومین کے نام تھے وہ نکال دیئے گئے اور تحریف کی گئی.... (پوری امت مسلمہ پر بہتان تراشی)
*محترم قارئین!* یہ تھے شیعوں کے وہ عقائد و نظریات جو وہ اپنے ائمہ معصومین کے تعلق سے رکھتے ہیں، آپ غور کریں تو معلوم ہوگا کہ کس قدر کفریہ عقائد و نظریات کے حامل ہیں یہ لوگ کہ ائمہ کو انہوں نے نبیوں، رسولوں سے بہتر بتایا بلکہ انہیں اللہ کی مختلف خصوصیات میں بھی شریک و ساجھی بنا دیا... آپ ابھی حیران نہ ہوں، یہ تو ابھی آغاز ہے... ایسے ہی بے شمار غلط عقائد ہیں ان کے کہ جن کو پڑھنے اور سننے کے بعد ان کے تعلق سے کسی قسم کی نجات کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا... ہاں توبہ کا دروازہ ابھی بھی کھلا ہے جو چاہے اس دروازے کا استعمال کر سکتا ہے....

(جاری ہے)
آگے  پڑھیں "صحابہ کرام کے تعلق سے شیعوں کے عقائد و نظریات" ان شاء اللہ

*+919022045597*

No comments:

Post a Comment