اسم معرب کی تعریف، حکم اور اعراب کی اقسام

 اسم معرب کی تعریف، حکم اور اعراب کی اقسام


فصل 1- تعریف اسم معرب


س:- اسم معرب سے کیا مراد ہے ؟

ج:- یہ وہ اسم ہے جو اپنے غیر کے ساتھ مرکب ہو اور مبنی اصل کے مشابہ نہ ہو- اور عامل موجود ہو-

س:- مبنی اصل سے کیا مراد ہے ؟

ج:- مبنی اصل سے مراد حرف، امر حاضر اور فعل ماضی ہیں-

س:- معرب کا دوسرا نام کیا ہے ؟

ج:- اسم متمکّن-

س:- کیا فقط "زید" معرب ہے ؟

ج:- نہیں کیونکہ اس کا اسناد غیر کے ساتھ نہیں ہورہا ہے-

س:- کیا "ھؤلاء" معرب ہے؟

ج:- نہیں کیونکہ مبنی الاصل یعنی حرف ہے-


فصل 2 - حکم اسم معرب


س:- معرب کا حکم/خاصیت کیا ہے؟

ج:- اس کا آخر عوامل کے اختلاف سے بدل جاتا ہے-

س:- اختلاف کی کتنی اقسام ہیں ؟

ج:- دو لفظاً و تقدیراً-

س:- لفظاً کی مثال دیں-

ج:- " جاءنی زیدٌ " ، " رائیتُ زيدًا " ، " مررتُ بزيدٍ "

س:- تقدیراً کی مثال دیں-

ج:- " جاءنی موسی " ، " رائیتُ موسی " ، " مررتُ بموسی "(یعنی موسی تینوں حالتوں میں نہیں بدلا)

س:- اعراب سے کیا مراد ہے؟

ج:- اس کی وجہ سے معرب اسم کا آخر بدلتا ہے جیسے ضمۃ ، فتحۃ ، کسرۃ –

س:- وہ کون سے کلمات ہیں جن کا آ‏‏خر عوامل کے اختلاف سے بدلتا ہے؟

ج:- اسم معرب و منصرف و متمکّن اور فعل مضار‏ع (بس یہ دو ہی صورتیں ہیں)


فصل 3 - اقسام اعراب


س:- اسم معرب کے اعراب کی کتنی اقسام ہیں ؟

ج:- یہ نو ہیں-

س:- پہلی قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " ضمۃ " کے ساتھ - نصب " فتح " کے ساتھ - جر " کسرۃ " کے ساتھ

س:- یہ کن صورتوں میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- تین صورتوں میں

1)مفرد منصرف صحیح کے ساتھ

2)قا‏ئم مقام صحیح (جاری مجری صحیح) کے ساتھ

3)جمع مکسر منصرف کے ساتھ

س:- مفرد منصرف صحیح سے کیا مراد ہے ؟

ج:- یہ وہ اسم ہے جس کے آخر میں حرف علت نہ ہو- مثلاً " زیدٌ " اور " قا‏ئمٌ " –

س:- جاری مجری صحیح سے کیا مراد ہے ؟

ج:- وہ اسم جس کے آخر میں " واؤ " یا " یاء " ما قبل ساکن ہو مثلاً" ونْوٌ " ، " ظبْيٌ "-

س:- جمع مکسر منصرف سے کیا مراد ہے ؟

ج:- اسم کی ایسی جمع جس میں منفرد کا وزن سلامت نہ ہو مثلاً " رجلٌ " سے " رجالٌ "-

س:- اس جمع میں کس سے اعتراز ہے ؟

ج:- اس جمع سے اعتراز ہے جو غیر منصرف ہو اور سالم سے اعتراز ہے دونوں کے الگ الگ اعراب ہوتے ہیں-

س:- اعراب کی دوسری قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " ضمۃ " کے ساتھ - نصب " کسرۃ " کے ساتھ - جر " کسرۃ " کے ساتھ

س:- یہ کن صورتوں میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- جمع مونث سالم کے ساتھ –

س:- جمع مونث سالم کی مثال دیں –

ج: " مُسْلِمَاتٌ " , " مُسْلِمَاتٍ " , " مُسْلِمَاتٍ "

‎‎س:- اعراب کی تیسری قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " ضمۃ " کے ساتھ - نصب " فتح " کے ساتھ - جر " فتح " کے ساتھ

س:- یہ کس صورت میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- غیر منصرف کے ساتھ مثلاً " جاءنی عمرُ " ، " را‏ئیتُ عمرَ " ، " مررت بِعمرَ " –

‎‎س:- اعراب کی چوتھی قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " واؤ " کے ساتھ - نصب " الف " کے ساتھ - جر " یاء " کے ساتھ

س:- یہ کس صورت میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- اسماۓ ستہ مکبّرۃ کے ساتھ

س:- مگر اس میں شرائط کتنی ہیں ؟

ج:- دو شرائط ہیں

1)واحد کے صیغے میں ہو

2)مضاف ہو یاء متکلم کے علاوہ کسی دوسری ضمیر کی طرف

س:- وہ اسماۓ ستہ مکبّرۃ کون کون سے ہیں ؟

ج:- 1) اخوك2) ابوك3) حنوك4) حموك5) فوك6) ذومال

‎‎س:- اعراب کی پانچویں قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " الف " کے ساتھ - نصب " یاء ما قبل مفتوح " کے ساتھ - جر " یاء ما قبل مفتوح " کے ساتھ

س:- یہ کس صورت میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- تین صورتوں میں

1)تثنیہ کے ساتھ

2)كِلْتَ اور كِلا ، کے ساتھ جب کہ وہ ضمیر کی طرف مضاف ہو- (اسم ظاہر کی طرف نہ ہو) - (معنی ہر دو)

3)اثنانِ اور اثنتانِ کے ساتھ (دو مذکر و مونث) یہ تثنیہ نہیں بلکہ الفاظ ہیں -

س:- اگر كِلْتَ اور كِلا اسم ظاہر کی طرف مضاف ہو تو اعراب کیا ہوگا ؟

ج:- تقدیری تینوں حالتوں میں –

س:- اعراب کی چھٹی قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " واؤ ما قبل مضموم " کے ساتھ - نصب " یاء ما قبل مکسور " کے ساتھ - جر " یاء ما قبل مکسور " کے ساتھ

س:- یہ کس صورت میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- تین صورتوں میں

1)جمع مذکر سالم کے ساتھ

2) أُولو کے ساتھ

3)عشرون اور اس کے اخوات کے ساتھ

س:- عشرون کے اخوات کون سے ہیں ؟

ج:- ثلثون ، اربعون ، خمسون ، ستون ، سبعون ، ثمانون ، تسعون –

س:- نون تثنیہ اور نون جمع سالم میں کیا فرق ہے ؟

ج:- تثنیہ کا نون ہمیشہ مکسور ہوتا ہے اور جمع سالم کا نون ہمیشہ مفتوح ہوتا ہے –

س:- اضافت کا ان پر کیا اثر ہوتا ہے ؟

ج:- یہ دونوں ساقط ہو جاتے ہیں مثلاً " جاءنی غلامًا زیدٍ " ، " مسلمو مصرٍ " –

س:- اعراب کی ساتویں قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " ضمہ تقدیری " کے ساتھ - نصب " قتحہ تقدیری " کے ساتھ - جر " کسرۃ تقدیری " کے ساتھ

س:- یہ کس صورت میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- دو صورتوں میں

1)اسم مقصورۃ کے ساتھ

2)اسم جو یاء متکلم کی طرف مضاف ہو اور جمع مذکر سالم نہ ہو، کے ساتھ

س:- اسم مقصورۃ سے کیا مراد ہے ؟

ج:- وہ اسم جس کے آخر میں الف مقصورۃ ہو مثلاً " عصا "-

س:- بالمضاف الی یاء المتکلم غیر جمع المذکر السالم کی مثال دیں –

ج:- " غلامی "

س:- اعراب کی آٹھویں قسم کون سی ہے ؟

ج:- :- رفع " ضمہ تقدیری " کے ساتھ - نصب " قتحہ لفظی " کے ساتھ - جر " کسرۃ تقدیری " کے ساتھ

س:- یہ کس صورت میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- اسم منقوص کے ساتھ

س:- اسم منقوص سے کیا مراد ہے ؟

ج:- اسم منقوص وہ اسم ہے جس کے آخر میں یاء ما قبل مکسور (کسرۃ) ہو – مثلاً قاضی

س:- اعراب کی نویں قسم کون سی ہے ؟

ج:- رفع " واؤ تقدیری " کے ساتھ - نصب " یاء لفظی " کے ساتھ - جر " یاء لفظی " کے ساتھ

س:- یہ کس صورت میں واقع ہوتا ہے ؟

ج:- جمع مذکر سالم (جو یاء متکلم کی طرف مضاف ہو) کے ساتھ

س:- مثال دیں

ج:- جیسے کہا جاۓ " جاءنی مُسْلِمّی " اصل میں " مُسْلِمُونَ " تھا واؤ اور یاء ایک جگہ جمع ہوۓ – ان دونوں میں سے پہلا ساکن ہے پس واؤ کو یاء سے بدل دیا گیا اور یاء میں ادغام کردیا گیا – اور میم کا ضمہ ، کسرۃ سے بدل گیا یاء کی مناسبت کی وجہ سے

پس " مسلمّی " ہو گیا-

No comments:

Post a Comment