رد تقليد علمائے(ديوبند) احناف كي عدالت ميں!
امام ابويوسف رحمه الله عليه كے مقام كو كون نهيں جانتا هے ــ
دليل نمبر1: إمام ابويوسف رحمه الله فرماتے هيں:
لايحل لأحد أن يفتي بقولنا مالم يعلم من أين قلناه.[ ايقاظ ص/52].
ترجمه: كه كسي آدمي كے لئے جائز نهيں كه وه همارے قول كي دليل معلوم كئے بغير فتوى دے.
دليل نمبر2:امام محمد بن شيباني رحمة الله عليه بهي امام ابوحنيفه رحمه الله كے خاص شاگردوں ميں سے ايک هيں وه فرماتے هيں:
لوجازالتقليد كان من مضى من قبل أبي حنيفة مثل الحسن البصري،وإبراهيم النخعي رحمهما الله أحرى أن يقلدوا.[ مبسوط سرخسي ص:12،28].
ترجمه:اگرابوحنيفه كي تقليد جائز هوتي تو وه لوگ جو ابوحنيفه سے پهلے گذرے وه تقليد كے زياده حقدار تهے ، مثلا: حسن بصري، ابراهيم نخعي وغيرهم( نخعي امام ابوحنيفه كے استاذ تهے).
دليل نمبر3:امام زفررحمة الله عليه بهي امام ابوحنيفه كے شاگرد تهے فرماتے هيں:
إنّما نأخذ بالرأي إذالم نجد الأثرفإذا جاء الأثرتركنا الرأي وعملنا بالأثر.[ايقاظ صـــ52].
ترجمه: بے شک هم رائے پراسوقت عمل كرتے هيں جس وقت هميں كوئي حديث نهيں ملتي اورجب هميں حديث مل جاتي هے تو هم اپني رائے كو ترک كرديتے هيں اورحديث رسول الله صلى الله عليه وسلم پرعمل كرتے هيں.
دليل نمبر4:عبد الله بن مبارک بهي امام ابوحنيفه كے ايک شاگرد تهے ، مگرحديث رسول صلى الله عليه وسلم پرسختي عمل كرتے تهے ايک دفعه كوفه ميں آپ نماز ميں امام ابوحنيفه كے ساته كهڑے هوگئے تو آپ نے نمازميں سنت كے مطابق عندالركوع اوربعد الركوع رف اليدين كينماز كے بعد امام ابوحنيفه نے كها اے عبدالله جب تونے رفع اليدين كي تو ميں سمجها كه شايد عبد الله بن مبارک اڑنے لگا ابن مبارك نے فورا جواب ديا كه امام صاحب جب آپ نے افتتاح ميں رفع اليدين كي تهي تو آپ اڑنے لگے تهے؟
ايک دفعه آپ سفركے لئے روانه هوئے تو محمد بن خاقان كهتے هيں كه هم نے كها :
أوصنا فقال لاتتخذوا الرأي إماماً.[إعلام الموقعين 1/ص25].
ترجمه:كه هميں كوئي وصيت فرمائے تو آپ نے فرمايا كه رأئے كو امام نه بنانا بلكه كتاب وسنت پرعلمل كرناكيوں كه كتاب وسنت پرعمل كرنے كا حكم هے رأئے اور قياس پرعمل كرنے كا نهيں.
دليل نمبر5:ملا علي قاري حنفي جنهوں نے مشكوة كي شرح بهي لكهي هے فرماتے هيں:
ومن المعلوم أنّ الله سبحانه وتعالى ماكلّف أحداً أن يكون حنفيّاً أو شافعيّاً أو مالكيّاً بل كلّفهم أن يعملوا بالكتاب والسنة إن كانوا علماء أو تقلدواإن كانوا جهلاء.[معيارالحق ص 97].
ترجمه:يه معلوم شده بات هے كه الله تعالى نے كسي آدمي كو اس بات كا مكلف نهيں بنايا كه وه حنفي ، شافعي، مالكي هو بلكه ان كو تو اس بات كا مكلف بنايا هے كه وه كتاب وسنت پرعمل كرے اگرمعلوم نه هوتوكسي عالم سے پوچه ليں.
دليل نمبر6:علامه ابن الهمام حنفي علماء ميں خاص مقام ركهتے هيں آپ فتح القدير كے نام فقه حنفي كي معتبركتاب هدايه كي شرح لكهي هے آپ فرماتے هيں:
فلا دليل على وجوب اتباع المجتهدالمعين بالزام نفسه ذلك قولاوشرعاً.[حقيقة الفقه:ص62].
ترجمه:كسي بهي خاص مجتهد كي تقليد پركوئي شرعي دليل نهيں هے.
دليل نمبر7: علامه ابن الحاج حنفي فرماتے هيں:
لم يوجب الله ورسوله على أحد أن يتمذهب رجل من الأئمة فيقلده في كل مايأتي ويزرغيره.[طريق محمدي ص92].
ترجمه:الله تعالى اوراسكے رسول صلى الله عليه وسلم نے كسي بهي آدمي پركسي ايک مذهب كي تقليدواجب نهيں كي كه وه ايک معين امام كي تقليد كرے اورباقي كے اقوال كو ترک كردے.
دليل نمبر8:ملا حسن شرنبالي حنفي نے ايک رساله بنام العقد الفريد لبيان الراجح من الخلاف في جواز التقليد لكهاهے جسميں آپ نے تقليد كي بحث كرتے هوئے آخرميں لكها هے:
مما ذكرنا أنّه ليس على الإنسان التزام مذهب معين وأنّه يجوز له العمل بما يخالف ماعمله على مذهبه مقلّداًفيه غيرإمامه.[معيارالحق:ص124].
ترجمه:كه هماري مذكوره بالا بحث كا حاصل يه هے كه كسي انسان پرايک خاص مذهب كي تقليد جائز نهيں بلكه اسكے لئے جائز هے كه وه اپنے امام مجتهد كے علاوه كسي دوسرے مجتهد كے قول پرعمل كرے.
دليل نمبر9:علامه عابد سندهي حنفي فرماتے هيں:
وجوب تقليد مجتهد معين لاحجة عليه لامن جهة الشرعية ولامن جهة العقل.[طريق محمدي ص93].
ترجمه: كسي بهي مجتهد مفتي كي تقليدپركوئي دليل نهيں هے نه شرعي لحاظ سے نه عقل كے لحاظ سے.
دليل نمبر10: امام طحاوي حنفي رحمة الله عليه فرماتے هيں:
أوكلّ ماقال به أبوحنيفة رحمه الله أقول به وهل يقلد إلا عصبي أوغبيّ.[لسان الميزان 1/ص221].
ترجمه:كيا جوكچه ابوحنيفه رحمه الله نے كها ميں بهي وهي كهوں گا؟ نهيں نهيں هرگزنهيں كيوںکه تقليد تو متعصب اور كندذهن (نيم بے وقوف) كرتاهے.
دليل نمبر11:قاضي ثناء الله پاني پتي حنفي تقليد كا رد ان الفاظ ميں كرتے هيں:
فمن يتعصب بواحد معين غير رسول الله صلى الله عليه وسلم ويرى أنّ قوله هو الصواب الذي يجب اتباعه دون الأئمة لآخرين فهو ضال جاهل.[ بحواله: طريق محمدي 1/159].
جوشخص يه خيال كرے كه رسول الله عليه وسلم كے علاوه فلاں امام كي تمام باتيں درست اور واجب الاتباع هيں وه گمراه اورجاهل هے.
دليل نمبر12: علامه مرجاني حنفي فرماتے هيں:
إذا صحّ الحديث وعارضه قول صاحب أو إمام فلا سبيل إلى العدول عن الحديث ويترك قول ذلك الإمام والصاحب للخيرثمّ قال لايجوزترك آية أو خبربقول صاحب أو إمام ومن يفعل ذلك فقد ضلّ ضلالاً وخرج عن دين الله.[ناظورة الحق بحواله: حقيقة الفقه ص79].
ترجمه: جب كسي امام يا صاحب كا قول صحيح حديث كے خلاف آجائے توحديث كوامام كے لئے نهيں چهوڑاجائے گا بلكه امام كے قول كوحديث كي وجه سے ترک كردياجائے گا پهرآپ نے فرماياكه كسي آيت ياحديث كوكسي امام صاحب كے قول كي وجه سے چهوڑنا جائز نهيں هے اوجس نے ايساكيا (تقليد كي وجه سے آيت يا حديث كو چهوڑديا) وه گمراه هوگيا اورالله تعالى كے دين سے خارج هوگيا.
دليل نمبر13:عصام بن يوسف حنفي امام ابوحنيفه کے شاگرد تهے آپ سے پوچها گيا كه بهت سے مسائل ميں آپ امام صاحب كے خلاف هيں اس كي كيا وجه هے؟ تو آپ نے جواب ديا:
لأنّ أباحنيفة رحمه الله تعالى أوتي من الفهم مالم تؤت فادرك بفهمهمالم ندرك ولاأن نفتي بقوله مالم نفهم.[ أنظر:حجة الله البالغة1/ص158].
ترجمه: اسلئے كه امام ابوحنيفه رحمه الله تعالى كو ايسا فهم دياگيا جو همكو نهيں دياگيا انهوں نے اپنے فهم(عقل) سے جوسمجها هم نهيں سمجه سكتے اورجب تک هم خود نه سمجه ليں همارے لئے ان كے قول پر فتوى دينا جائز نهيں هے. سؤال: كيا اسي كو تقليد كهتے هيں؟ (كوئي جواب دے)
دليل نمبر14: علامه محمد بن أمين المشهورابن عابدين شامي حنفي بهي سركرده احناف ميں سے هيں آپ نے تقليد پربحث كي هے اورآخرميں فيصله سنايا هے فرماتے هيں:
فتحصل مما ذكرناه أنّه ليس على الإنسان التزام مذهب معين.[ردالمختارعلىدرالمختار1/56].
ترجمه:هماري بحث سے يه بات ثابت هوئي كه كسي انسان پركسي خاص مذهب كي تقليدكرنا ضروري نهيں هے.
دليل نمبر15:حافظ الأصول والفقه أخوندحبيب الله قندهاري حنفي نے بهي حنفي هونے كے باوجود تقليدكي ترديد كي هے چنانچه مغتنم الحصول ميں فرماتے هيں:
فكان إجماعا على التزام مذهب معين غيرلازم.
ترجمه:يعني تقليد كے واجب نه هونے پراجماع هے.
مزيدفرماتے هيں:
وقال حنفي أوشافعيّ كان لغوا كقوله أنا فقيه أو نحويّ.[معيارالحق ج1/ص 119].
ترجمه:اگركوئي آدمي يه كهے كه ميں حنفي يا شافعي هوں تويه لغو(فضول بے هوده) بات هوگي جيساكه كه كوئي يه كهے كه ميں فقيه يا نحوي هوں.
غوركيجئے كه قندهاري صاحب تقليدي نسبت كو لغوقراردے رهے هيں.
يهاں مجهے ايک شعريادآيا:
مجهے ڈرهے دل زنده تو نه مرجائے
زندگي عبارت هے تيرے جينے سے
دليل نمبر16:شيخ المعروف ملاجيون حنفي نے تفسيرأحمدي ميں لكهاهے:
يجوزله أن يعمل بمذهب ثمّ ينتقل إلى آخركمانقل عن كثيرمن الأولياء ،ويجوز له أن يعمل في مسئلة على مذهب وفي أخرى على آخركما هو مذهب الصوفية.[تفسيرأحمدي بحواله طريق محمدي ص 66]ز
ترجمه: مقلد كے لئےيه جائزهے كه پهلے كسي ايک مذهب پرعمل كرے پهردوسرے كي طرف منتقل هوجائے جيساكه بهت سے اولياء كرام سے منقول هے اوريه بهي جائز هے كه ايک مسئله پر ايک مذهب كي وجه سے عمل كرے اوردوسرے مسئله ميں كسي دوسرے مذهب كے مطابق جيساكه صوفياء كا مذهب هے.
دليل نمبر17:مولانا رشيداحمدگنگوهي حنفي كا جومقام احناف ميں هے وه كسي سے مخفي نهيں آپ نے تقليد كا رد كرتے هوئے لكها هےكه:
جومسئل خلاف نصوص كے هے وه باطل هے اورترک اسكا واجب هے.[ حواله ديكهيں:سبيل الرشاد بحواله طريق محمدي 160].
دليل نمبر18:مولانا أشرف علي تهانوي حنفي رحمه الله بهي حق لكهنے پر مجبورهوكرلكهتے هيں:
كسي حديث كي تاويل كركے ردكرنا اورامام صاحب كے قول كو ترک نه كرنا ايسي تقليد حرام اورمصداق قوله تعالى:{ اتخذوا أحبارهم ورهبانا أربابا من دون الله...} الأية اور خلاف وصيت أئمه مرحومين كے هيں.[بحواله طريق محمدي ص 160].
دليل نمبر19: شاه ولي الله محدث دهلوي نے بهي تقليد كي ترديدكرتے هوئے لكها هے:
فإن شئت أن ترى أنموذج اليهود فانظر إلى علماء السوء من الذين يطلبون الدنيا وقد اعتادوا تقليد السلف وأعرضوا عن نصوص الكتاب والسنة وتمسكوا بتعمق عالم وتشدده استحسانه فأعرضوا عن كلام الشارع المعصوم وتمسكوا باحاديث موضوعة وتاويلات فاسدة فإنّهم هم.[الفوزالكبيرص27ــ مطبوعه كراچي پاكستان].
ترجمه:اگرتم يهوديوں كا نمونه(هم مذهب) ديكهنا چاهتے هوتو ان علمائے سوء(بدترين علماء) كوكوديكه لو جنهوں نے دنيا كي طلب ميں كتاب وسنت كے دلائل چهوڑكراسلاف كي تقليد كو اپنا ليا اورايک هي عالم كے برے بهلے كلام كے پيچهے لگ گئے هيں اورشارع معصوم كے كلام(حديث) كو چهوڑدياهے اوراپنے امام كے قول پرضعيف احاديث اورفاسد تاويلوں كي وجه سے مضبوطي سے عمل پيرا هيں پس بے شک يه معلوم هوتاهے كه يه مقلد علماء سوء اوريهود بلكل برابرهم مذهب هيں.
مزيد شاه صاحب فرماتے هيں:
فإذابلغنا حديث من الرسول المعصوم صلى الله عليه وسلم الذي فرض الله علينا طاعته بسند صالح يدلّ على خلاف مذهبه وتركنا حديثه واتبعنا ذلك التخميس فمن أظلم منّا وما عذرنا يوم يقوم الناس لرب العالمين.[حجة الله البالغة1/ص 156].
ترجمه:پس اگرهميں رسول الله صلى الله عليه وسلم كي صحيح حديث مل جائے جنكي اطاعت الله تعالى نے هم پرفرض كي هے سند اسكي درست هومگرامام كے مذهب كے خلاف هو تو هم حديث كوچهوڑكرامام كے خودساخته قول كو اپناليں توهم سے بڑاظالم كون هوگا؟اورقيامت كے دن الله تعالى كي عدالت ميں كوئي عذرقابل قبول نه هوگا.
يه تمام اقوال صرف اور صرف علمائے احناف كے هيں جن اقوال ميں انهوں نے تقليد كا رد كياهے.
اب آپ سے سؤال كه اگرتقليد واجب يا فرض ، وضروري هوتي تو كيا اسكي مذمت علماء كرتے؟ كيا كوئي اسكا جواب دينا پسندكرے گا؟
هذاعندي وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين.
ــــــــــــــــــــــــــ
Radde taqlid ulmae dewban ki adalat me
Khutba
بسم الله الرحمن الرحيم
فضیلۃ الشیخ پروفیسر ڈاکٹرعلی بن عبد الرحمن الحذیفی حفظہ اللہ نے 26 شوال 1435 کا خطبہ جمعہ بعنوان " لوگوں میں صلح کروانا، اور سانحہ پشاور کی مذمت" ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے اصلاح اور مصالحت کی مفہوم ذکر کرتے ہوئے معاشرے کے مختلف طبقات میں اسکی ضرورت اور اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اسکے فوائد ذکر کئے، اور دوسرے خطبہ میں پرزور سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ المناک عمل سنگلاخ پہاڑ بھی نہیں کرسکتے۔
پہلا خطبہ:
تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں، وہی سب کا مالک، حق ، اور ہر چیز واضح کرنیوالا ہے، چاہے مجرمین کو اچھا نہ بھی لگے وہ اپنے کلمات کے ذریعے حق کو غالب ، اور باطل کو مغلوب کردیتا ہے ، اور میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبودِ برحق نہیں وہ یکتا ہے ، وہی اولین و آخرین سب کا معبود ہے، اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ ہمارے نبی سیدنا محمد اللہ کے بندے ، اور اسکے چنیدہ رسول ہیں، یا اللہ! اپنے بندے ، اور رسول محمد ، آپکی اولاد اور متقی صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں ، سلامتی اور برکتیں نازل فرما۔
حمد و صلاۃ کے بعد:
اللہ کے پسندیدہ اعمال پر عمل اور حرام کردہ اعمال سے دور رہ کر تقوی الہی اختیار کرو، متقی تمام بھلائیوں کیساتھ با مراد ، اور خواہشات کے پیرو کار نامراد ہونگے۔
مسلمانو!
یہ بات سمجھ لو ! اللہ کے ہاں محبوب ترین چیز اپنی اصلاح اور دوسروں میں مصالحت کروانا ہے، اپنی اصلاح سے مراد یہ ہے کہ خود کو وحی کے مطابق بنایا جائے، جو کہ تزکیہ و طہارتِ نفس کا باعث ہے، اور دوسروں میں مصالحت یہ ہے کہ انفرادی یا اجتماعی دِگر گوں صورت حال کو درست کیا جائے، یا دو افراد یا دو گروپوں کے درمیان شرعی تقاضوں کے مطابق خراب تعلقات کو درست کیا جائے، چنانچہ دوسروں میں مصالحت متنفر دلوں کو قریب ، متصادم آراء میں ہم آہنگی، اور اصلاح کی غرض سے ثواب کی امید کرتے ہوئے حکمت و بصیرت کیساتھ واجب حقوق کی ادائیگی کرنے کا نام ہے۔
ناراض افراد میں صلح کروانا جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ، اور عام و خاص فتنوں سے امان ، اور ہر لحاظ سے مفید ہے، اس کے ذریعے شدید ضرر رساں اشیا کا خاتمہ کیا جاتا سکتا ہے۔
اور مصالحت قائم کرنے سے شیطان کیلئے انسان میں داخل ہونے کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔
فرد یا قوم میں سے کسی کی تاریخ پرکھنے والا اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ ناراض افراد میں صلح نہ کروانے کی وجہ سے انکی زندگیوں میں نقصانات کا دائرہ وسیع تر ہوتا گیا، جبکہ باہمی صلح کی وجہ سے بہت سے نقصانات اور فتنے دھول کی طرح اُڑگئے۔
بہت سے بڑے بڑے سانحے چھوٹی چھوٹی باتوں سے پیدا ہوتے ہیں، اسی لئے ناراض لوگوں میں صلح کروانا اسلام کے عظیم مقاصد اور بہترین تعلیمات میں شامل ہے، فرمان باری تعالی ہے: { فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ}تم اللہ سے ڈرو، اور اگر تم مؤمن ہو تو اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کرتے ہوئے آپس میں ناراض افراد کی صلح کرواؤ۔[الأنفال : 1]
اور ناراض افراد میں صلح کروانے کی فضیلت کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (کیا میں تمہیں [نفلی] نماز، روزہ، اور صدقہ سے بھی افضل درجات کے بارے میں نہ بتلاؤں؟ ) تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیوں نہیں؟ تو آپ نے فرمایا: (ناراض لوگوں میں صلح کروانا، کیونکہ باہمی ناچاقی ہی "حالقہ" ہے)ابو داود، اور ترمذی نے اسے صحیح کہتے ہوئے ابو درداء رضی اللہ عنہ کی اس حدیث میں یہ بھی اضافہ کیا ہے کہ : "حالقہ" سے مراد یہ نہیں کہ سر کے بال مونڈ دیتی ہے، بلکہ دین کا صفایا کر دیتی ہے۔
فرمان باری تعالی ہے: {لَا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحٍ بَيْنَ النَّاسِ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا} انکی بہت سی خفیہ باتوں میں کوئی خیر کی بات نہیں ہوتی، الّا کہ کوئی شخص صدقہ، نیکی، اور لوگوں کے مابین صلح کروانے کا حکم دے، جو شخص یہ کام اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے کریگا، ہم جلد ہی اسے عظیم اجر سے نوازیں گے[النساء : 114]
ایسے ہی فرمایا : {وَالَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِالْكِتَابِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ} اور جو لوگ کتاب پر مضبوطی سے کاربند ہوکر نمازیں قائم کرتے ہیں، [انکا صلہ یہ ہے کہ ]بیشک ہم اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرینگے [الأعراف : 170]
ایک مقام پر فرمایا: {وَأَصْلِحْ وَلَا تَتَّبِعْ سَبِيلَ الْمُفْسِدِينَ} اصلاح کرو، اور فسادیوں کے راستے پر مت چلو[الأعراف : 142]
ایک جگہ اور فرمایا: {يَا بَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمْ آيَاتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ} اے بنی آدم! اگر تمہارے پاس تمہی میں سے رسول آئیں جو تمہارے سامنے میری آیات بیان کریں تو [انکی بات سننے کے بعد]جس شخص نے تقوی اختیار کیا اور اصلاح کی تو ایسے لوگوں کے لئے نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے ۔[الأعراف : 35]
ایسے ہی فرمایا: {وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ فَمَنْ آمَنَ وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ} اور ہم رسولوں کو صرف اس لئے بھیجتے ہیں کہ لوگوں کو بشارت دیں اور ڈرائیں، چنانچہ جو کوئی ایمان لے آیا اور اصلاح کی تو ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے [الأنعام : 48]
میاں بیوی کے اختلافات میں صلح ایسی بنیاد پر ہوگی جو دونوں کے حقوق کی ضامن ہو، فرمان الہی ہے: {وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللَّهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا} اور اگر تمہیں زوجین کے باہمی تعلقات بگڑ جانے کا خدشہ ہو تو ایک ثالث مرد کے خاندان سے اور ایک عورت کے خاندان سے مقرر کر لو ، اگر وہ دونوں صلح چاہتے ہوں تو اللہ تعالیٰ ان میں موافقت پیدا کردے گا، اللہ تعالیٰ یقینا سب کچھ جاننے والا اور باخبر ہے [النساء : 35]
اسی بارے میں یہ بھی فرمایا: {وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا وَالصُّلْحُ خَيْرٌ } اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند سے بدسلوکی یا بے رخی کا اندیشہ ہو تو اگر میاں بیوی آپس میں سمجھوتہ کرلیں تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں اور صلح بہرحال بہتر ہے۔[النساء : 128]
میاں بیوی کے درمیان صلح کی وجہ سے خاندان کا وجود کٹنے پھٹنے سے محفوظ رہتا ہے، جسکی وجہ سے خاندانی دیکھ بھال قائم رہتی ہے، اور میاں بیوی کے تعلقات مزید مضبوط ہوتے ہیں، اور اولاد کو والدین کے متحد ہونے کی وجہ سے پر امن، اور مستحکم تربیت گاہ میسر ہوتی ہے، ہر قسم کے انحراف سے محفوظ رہتے ہوئے، والدین کی شفقت حاصل کرتے ہیں اور اچھی تربیت پاتے ہیں۔
اور اگر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا طول پکڑ جائے، اور کوئی صلح نہ کروائے تو خاندان سلامت نہیں رہتا، بچے بگڑ جاتے ہیں، اور طلاق کے بعد رشتہ داروں کے تعلقات میں دراڑیں پڑ جانے کی وجہ سے زندگی میں انہیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور میاں بیوی دونوں نقصان اٹھاتے ہیں۔
ایک حدیث میں ہے کہ: "شیطان اپنے لشکروں کو کہتا ہے کہ: "آج تم میں سے کس نے مسلمان کو گمراہ کیا ہے؟ میں اسے قریب کر کے تاج پہناؤں گا! تو ایک آکر کہتا ہے کہ: "میں نے فلاں کو اتنا ورغلایا کہ اس نے اپنے والدین کی نافرمانی کر لی" تو شیطان کہتا ہے: "ہو سکتا وہ صلح کر لے" دوسرا آکر کہتا ہے کہ: "میں نے فلاں کو اتنا ورغلایا کہ اس نے چوری کر لی" تو شیطان کہتا ہے: "ممکن ہے وہ بھی توبہ کرلے" تیسرا آکر کہتا ہے کہ: "میں نے فلاں کو اتنا ورغلایا کہ وہ زنا کر بیٹھا" تو شیطان کہتا ہے: "ہوسکتا ہے یہ بھی توبہ کر لے" ایک اور آکر کہتا ہے کہ: "میں نے فلاں کو اتنا ورغلایا کہ اس نے اپنی بیوی کو طلاق ہی دے دی" تو اب کی بار ابلیس کہتا ہے کہ : "توں ہے تا ج کا مستحق!!" تو اسے اپنے قریب کرکے تاج پہناتا ہے"مسلم
مصالحت آپس میں ناراض رشتہ داروں کے درمیان بھی ضروری ہے، تاکہ صلہ رحمی قائم دائم رہے، اور قطع تعلقی نہ ہو، کیونکہ صلہ رحمی باعث خیر و برکت ، اور جنت میں داخلے کا سبب ہے، اس کی وجہ سے دینی، دنیاوی بھلائیاں اور عمر میں برکت حاصل ہوتی ہے۔
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (رشتہ داری عرش سے چمٹ کر کہتی ہے: جو مجھے جوڑے گا اللہ اسے جوڑ دیگا، اور جو مجھے توڑے گا اللہ اسے توڑ دے گا)بخاری و مسلم
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالی اسکے رزق میں فراخی اور عمر میں درازی فرمائے تو وہ صلہ رحمی کرے)بخاری
عمرو بن سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (رشتہ داری جوڑنا مالی ثروت، خاندانی محبت، اور عمر میں طوالت کا باعث ہے)طبرانی، یہ حدیث صحیح ہے۔
بالکل اس کے برعکس قطع رحمی، دنیا و آخرت میں بد بختی اور شر کا باعث ہے، چنانچہ جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:( قطع رحمی کرنے والا شخص جنت میں نہیں جائے گا) بخاری و مسلم
ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: (بغاوت اور قطع رحمی سے بڑھ کر کوئی ایسا گناہ نہیں ہے جسکی سزا دنیا میں اللہ کی طرف سے جلد از جلد دی جاسکتی ہو، اور آخرت میں بھی اسکے بدلے میں عذاب ہو )ابو داود، اور ترمذی نے اسے صحیح کہا ہے۔
اس لئے آپس میں ناراض رشتہ داروں کے درمیان صلح کراونا عظیم نیکیوں میں سے ہے۔
مصالحت پڑوسی کیساتھ بھی ضروری ہے تا کہ اللہ کی طرف سے فرض کردہ پڑوسی کا حق ادا ہوسکے، چنانچہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مجھے جبریل اتنی دیر تک پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتے رہے کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ وہ اسے وارث بھی بنائے گا)بخاری و مسلم
دو آپس میں لڑنے والے مسلمانوں کے درمیان بھی صلح کروائی جائے، فرمان الہی ہے: {إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ} بلاشبہ مؤمن آپس میں بھائی ، بھائی ہیں، تو تم اپنے بھائیوں کے مابین صلح کرواؤ، اور اللہ سے ڈرو، تا کہ تم پر رحم کیا جاسکے[الحجرات : 10]
اے مسلم!
لوگوں کے مابین مصالحت مت ترک کرنا، اس میں بہت ہی خیر ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام کے درمیان صلح کروایا کرتے تھے، اور اس کام کیل